?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر وزارت اطلاعات سے رپورٹ طلب کر لی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ایک دھڑے کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
صحافیوں کی تنظیم نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت آئی ایچ سی کے دائرہ اختیار کو استعمال کیا ہے۔درخواست گزار کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے تحفظ کا آئین کے آرٹیکل 9، 19 اور اے کے تحت ضمانت دیے گئے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے براہ راست تعلق ہے۔
انہوں نے دلیل دی کہ اخباری ملازمین کے لیے عمل درآمد ٹریبونل (آئی ٹی این ای) تشکیل نہیں دیا گیا اور اس میں 40 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ آزاد پریس اور میڈیا کے تناظر میں ہیں، آرٹیکل اے 19 اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ہر شہری کو عوامی اہمیت کے تمام معاملات میں معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہوگا۔
انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ایک ایڈیٹر اور رپورٹر کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ان کی آزادی اور ادارتی پالیسیوں میں عدم مداخلت میڈیا اور پریس کی ملکیت کے ضابطے سے متعلق ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دے کہ یہ سوالات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور شہریوں کی معلومات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیے گئے، بین الاقوامی بہترین طریقوں اور اصولوں کو سمجھنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ آزاد میڈیا اور پریس کو آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ وہ وزارت اطلاعات اور آئی ٹی این ای کو ایک پندرہ دن کے اندر رپورٹ اور پیرا وار تبصرے داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کرے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی شہری خوشی سے اسرائیل میں رہنا چاہتے ہیں؟
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صیہونی شہریوں کی
جنوری
برطانیہ میں اسرائیل پر پابندیوں کے لیے غیر معمولی دباؤ، عوامی رائے کیا کہتی ہے؟
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: غزہ، مغربی کنارے، لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے تسلسل اور
جون
غیرٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 4 ماہ کے دوران 18 فیصد تک اضافہ
?️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران
نومبر
امریکی صدارتی امیداوار کا نیٹو کو مضبوط کرنے کا عجیب وعدہ
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کی ریپبلکن امیدوار نے ایک عجیب تبصرہ
فروری
چین کی فنانسنگ سے پاکستان کو ’چینی قرضوں‘ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امریکی ادارے
اکتوبر
امریکا کی جانب سے یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، جرمنی اور فرانس نے ڈنمارک سے وضاحت طلب کرلی
?️ 2 جون 2021فرانس (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کے
جون
برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا
?️ 29 نومبر 2025برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور
نومبر
اوپن اے آئی کا انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کیلئے نیا ٹول متعارف کرنے کا اعلان
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘
جنوری