عامر تانبا کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، محسن نقوی

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عامر تانبا کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں پر امیگریشن کاؤنٹرز کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انگلینڈ کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر بھی انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن ہم اپنے ہوائی اڈوں پر ایسا نہیں کرنا چاہتے، ہم نے ہوائی اڈوں پر ای گیٹ کے اوپر بھی کام شروع کردیا ہے تاکہ بغیر امیگریشن افسر کے پاسپورٹ اسکین کر کے پاس کرلیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بات جو آج کے اجلاس کا مقصد تھا وہ اوور بلنگ تھا، اس وقت بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے اور میری وزیر اعظم سے بھی بات ہوئی ہے، انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جو بھی دباؤ ہوگا تو ایف آئی اے کا ساتھ دیں گی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی اے لاہور نے کافی اچھا کام کیا، انہوں نے لیسکو میں 83 کروڑ یونٹ اووربل پکڑے ہیں، ظلم اس بات کا ہے حکومتی آفس میں یہ بل کردیتے تھے، انڈسٹری کو بل کردیتے تھے اور جو 300 یونٹ والا آدمی تھا اس کو بھی اوور بلنگ کردیا جاتا تھا، ہم پاکستان میں اس کا خاتمہ کریں گے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایف آئی اے کے سائبر سائٹ پر بھی کام شروع ہوگا اس پر بھی آپ تبدیلی دکھیں گے، بجلی چوری پر بھی کافی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 8 پنجابیوں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ان کو زیارت کے ویزے پر لے جایا جارہا تھا، ہیومن ٹریفکنگ پر بھی کام جاری ہے۔

گزشتہ روز بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملے کے ملزم عامر تانبا پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی دو چار واقعات میں بھارت براہ راست پاکستان میں قتل میں ملوث رہا، اس معاملے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی اس لیے ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے، عامر تانبا کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کےبارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں میں انسپکٹر جنرل سے بھی رابطے میں ہوں اور سندھ پولیس اس پر کام کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو پکڑا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، برطانیہ، امریکا میں کوئی جھوٹی ٹوئٹ کرے تو اس کو پکڑا جاتا ہے، پاکستان میں یہ ہوتا ہے کسی پہ کیچڑ نہیں اچھالنی چاہیے، اس پر قانون سازی ہونی چاہیے، پابندی نہیں ہونی چاہیے لیکن اس پر قانون ہونا چاہیے، یہ میرا حق ہے کہ کوئی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے تو میں اس کے خلاف کہیں جا سکوں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے، جتنے بھی حالیہ دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں تقریبا ساروں کے پیچھے ماسٹر مائنڈ یا ساری پلاننگ افغانستان سے ہو رہی ہے، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے کا ملزم عامر تانبا لاہور میں قاتلانہ حملے شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ پنجاب پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے عامر تانبا پر فائرنگ کی تھی، عامر تانبا کو تین گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اتحاد و اتفاق سے انتہا پسندی کو شکست دیں گے۔ علامہ طاہر اشرفی

?️ 12 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا

نیتن یاہو کی بین الاقوامی کارروائی سے بچنے کی نئی چال

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی

الیکشن کمیشن کا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو نوٹس جاری

?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی

عمران خان، بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش ہونے میں ناکام

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم

?️ 1 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی

سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار

?️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائیکورٹ نے  لاپتہ افرادکی عدم بازیابی پر وفاقی حکومت

پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب

سپریم کورٹ: آئینی بینچ کل بیرون ملک اثاثہ رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریگا

?️ 13 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئینی بینچ میں مقدمات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے