?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عام انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں بات کرتے ہوئے مشاہد حسین نے ملک میں انتخابات کے حوالے سے تاخیر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عام انتخابات وقت پر ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے اور لوگ شاید مثبت نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہو رہے، عام انتخابات تو بہت دور کی بات ہے۔
مشاہد حسین نے کہا کہ ضیا الحق نے کہا تھا کہ انتخابات اس وقت کروائیں گے جب مثبت نتائج آئیں گے، عسکری قیادت کے نیوٹرل ہونے کا فیصلہ آزادنہ اور منصفانہ انتخابات سے ہوگا۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے حاضر سروس آرمی چیف کی توسیع سے متعلق تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کریں یا قانونی ترمیم لیکن ’نو ایکسٹینشن‘ کی ترمیم کرلیں، ترمیم کرلیں کہ کسی سروس چیف کو ایکسٹینشن نہیں ملے گی۔
سینیٹر نے کہا کہ چاہے آرمی، نیوی، ایئرفورس یا چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہو کسی چیف کو توسیع نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملازمت میں توسیع ہی بنیادی طور پر پاکستان کے عدم اعتماد کی بنیاد ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ محمد خان جونیجو نے جنرل ضیا سے ملازمت میں توسیع کا وعدہ نہیں کیا اسی لیے انہیں نکالا گیا اور میاں نواز شریف نے غلام اسحٰق خان سے ملازمت میں توسیع کا وعدہ نہیں کیا اس لیے انہیں بھی نکالا گیا۔
ملک میں کسی وزیراعظم کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سینیٹر نے کہا کہ ’اس کی بنیادی وجہ سیاستدانوں میں اتفاق نہ ہونا ہے‘۔
عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جس راستے سے آپ آتے ہیں اسی راستے سے آپ جاتے ہیں اور جنرل (ر) مشرف کے خلاف بھی ’سافٹ کو‘ ہوا تھا کیونکہ پرویز مشرف کا اپنا ادارہ ان کے خلاف ہوگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ترک عوام امریکی فوج کے راڈار اڈے کورہ جیک کے سامنے
مئی
صیہونیوں کی بھوکھلاہٹ؛قدس آپریشن کا غصہ فلسطینی قیدیوں پر
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں شہادت طلبانہ کاروائیوں کا مقابلہ کرنے مں ناکام
جنوری
کیا نیٹو یورپی ممالک کا دفاع کرنے کے قابل ہے ؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے دفاع میں نیٹو کی نا اہلی کا ذکر
جولائی
وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
?️ 25 اکتوبر 2021جدہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں
اکتوبر
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے، اسحٰق ڈار
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
اکتوبر
سعودی اتحاد کے کلسٹر بم دھماکے میں 10 یمنی بچے زخمی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے حملوں میں چھوڑے گئے کلسٹر بم پھٹنے سے
ستمبر
جنوبی شام کے باشندے اسرائیلی حکومت کے خلاف
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے صوبے کے عوام کی توجہ حاصل کرنے
فروری
MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے
دسمبر