?️
پشاور(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان گردن اٹھا کر چلتا اور آنکھ میں آنکھ ملا کر بات کرتا ہے ، خدشے کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتیں ہماری آزادخارجہ پالیسی کامول لگانےکرائےکےٹٹولائیں، چوروں کو اوپر لانا انٹر نیشنل پلان ہے ، عمران خان کو جیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ، یہ کہتے تھے سلیکٹڈ حکومت ہے ، الیکشن کراؤ ، اب ہم کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ ، میں اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر چکا ہوں ، انہیں کرائے کی اپوزیشن منگوانی پڑے گی ، عوام الیکشن دیکھ رہے ہیں جبکہ انکی کوشش ہے کہ حکومت لمبی چلے ، ایک ماہ انتظار کر لیں ، میں 15 جون کی تاریخ دیتا ہوں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی ڈاکٹر کو دکھایا ہے ؟، عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ، ابھی سعودی عرب سے نواز شریف نئے پاسپورٹ کے ساتھ واپس آئیں گے ، عارضی بھان متی کا کنبہ ، گینگ آف 4 جب ٹی وی پر آتا ہے تو لوگ چینل بدل لیتے ہیں ،
انہوں نے اتوار کے روز میرے دفتر سے فائلیں اٹھائیں ، جس دن شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونی تھی اسی دن وزیر اعظم کا حلف اٹھایا گیا۔ہمارے ساتھ چار چار سال وزارتیں انجوائے کرنے والے ہمیں چھوڑ گئے ،جن کے ساتھ لا پتہ افراد کا مسئلہ ہے انہیں کے ساتھ وہ بیٹھے ہوئے ہیں ، اللہ کرے ایم کیو ایم پاکستان کا کوئی کام بن جائے ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی دعوت پر پشاور جلسے کیلئے آیا ہوں، عمران خان اسلام آباد کال دے گا، 16 اپریل کو کراچی میں عوام کا سمندر ہوگا ، میں نے تین روز کیلئے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا ہے اس لئے لاہور جلسے میں شرکت نہیں کر پاؤں گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے: پاکستان
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے اقوام متحدہ میں
جولائی
کسانوں کو 18 سو ارب روپے کے قرضہ جات دیے جائیں گے، شہباز شریف
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں
اکتوبر
بھارت امن قائم کرنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتا: معید یوسف
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے بلائی گئی
نومبر
شوبز میں مشکلات پیش نہیں آئیں، ہر چیز مکھن کی طرح ہوتی گئی، حنا طارق
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ انہیں
مئی
غزہ جنگ کے بعد حماس کی نئی جنگی حکمت عملی؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف
فروری
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عرب حکام کو بھی حیرت اور تشویش
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے اعلیٰ حکام نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فروری
چین کا مقابلہ کرنے کے لئے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:تائیوان کے موضوع کو لے کر امریکہ کے چین کے ساتھ
جولائی
محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار
?️ 8 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی
ستمبر