?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت محمود نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان اشتعال انگیز اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہے جو پورے خطے اور اس سے باہر کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران کواقوام متحدہ کےآرٹیکل51کےدفاع کامکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری اوراقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کوفوری روکیں اور عالمی برادری اسرائیل کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرےے میں لائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے یران، یواےای، ترکیہ کےوزرائےخارجہ سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں خطےمیں امن واستحکام کی صورتحال سے آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
موبائل فون میں یو ایس بی لگانے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات
?️ 5 ستمبر 2021سیئول (سچ خبریں) یو ایس بی موبائل فون چارجر میں لگانے کی
ستمبر
’حکومت سازی روکی جائے‘، انتخابات 2024 کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات
فروری
اسٹیبلشمنٹ، تحریک انصاف اور حکومت کو مذاکرات کرکے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں، فواد چوہدری
?️ 8 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
اپریل
بیروت ہوائی اڈے پر سعودی سکیورٹی فورسز کا اعلی عہدہ دار گرفتار
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی ذرائع نے المنار چینل کو بتایا کہ بیروت کے
مئی
قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کی تفصیلات
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے پینتیسویں
فروری
غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں
جون
ایک بالشت فلسطینی سرزمین پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے:حماس
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور
نومبر
لبنانی حکومت کے خلاف نئے امریکی فوجی اور اقتصادی خطرات
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے لبنان کو خبردار
ستمبر