عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا، یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 13 جون کو اسمبلی اجلاس بلانے کا پابند نہیں تھا۔ ماضی میں اجلاس اسپیکر خود ہی بلا لیتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی کہتے ہیں وفاق کو قرضہ دے سکتا ہوں، صوبے کے خزانہ میں پیسے کہاں ہیں؟ صوبہ کنگال ہوچکا ہے، شاید اپنی جیب سے قرضہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کوہستان اسکینڈل کے حوالے بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں 22 کروڑ روپے اعظم سواتی کے اکاونٹ میں گئے، اعظم سواتی کو نیب نے نوٹس دیا ہے۔ ان لوگوں نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔ ساری وارداتیں وزیراعلی کے فارم ہاوس کے قریب ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں جو بھی کام ہوتے ہیں سی ایم کے فارم ہاوس کے پاس ہی کیوں ہوتے ہیں؟۔

پی پی رہنما نے کہا کہ لوگ تنخواہ و پنشن کے لیے رو رہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں سرپلس بجٹ دے رہے ہیں۔ وفاق اور صوبے کو چاہیے کے اپنے وعدے پورے کرے۔ فاٹا کی ضروریات پوری کریں پھر ٹیکس لگائیں۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا

جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا، اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل

?️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ

نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کی نیوز ون ویب سائٹ نے صہیونی کمیونٹی میں

2023 میں تیسری عالمی جنگ کا امکان

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے 2023 میں تیسری جنگ عظیم کے آغاز

اگر ضرورت پڑی تو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: امریکہ

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی حکام کے

پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان

?️ 20 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز

نیب ترامیم کیس: آمدن سے زائد اثاثے بنانا جرم ہے، یہ قانون ختم نہیں ہوا، حکومتی وکیل

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے

گوانتانامو امریکی تاریخ کی رسوائی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً دو دہائیاں قبل، دنیا 11 ستمبر 2001 کے واقعات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے