عاصم منیر نے عمران خان کو قید کرکے سب کنٹرول کیا ہوا ہے اب ایکسٹینشن چاہتے ہیں، قاسم خان

?️

واشنگٹن: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا ہے کہ میں نہ تو سیاستدان ہوں اور نہ ہی سیاست میں آنا چاہتا ہوں، عاصم منیر نے عمران خان کو قید کرکے سب کنٹرول کیا ہوا ہے جو اب ایکسٹینشن چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے ایک امریکی نیوز آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے والد کی جیل میں قید کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور پاکستانی عدالتی نظام پر کھل کر بات کی، انہوں نے بتایا کہ عمران خان پر 200 سے زیادہ مقدمات ہیں، جب بھی کسی مقدمے میں وہ بری ہوتے ہیں یا وہ مقدمہ ختم ہوتا ہے تو ان پر چار پانچ نئے مقدمات ڈال دیئے جاتے ہیں، اس سے یوں لگتا ہے جیسے اس کا کوئی اختتام ہی نہیں، ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ نہ کوئی راستہ ہے نہ ہم ان سے بات کر سکتے ہیں، تقریباً چار ماہ پہلے ہم نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی تھی، اس سے پہلے کے کچھ لمحات بھی بہت تکلیف دہ تھے۔

قاسم خان کا کہنا ہے کہ ہمارے والد دس دن تک ایسی کوٹھری میں تھے جہاں کوئی روشنی نہیں تھی جو ایک تشدد کا طریقہ ہے، ہم نے اس پر ماریان نوفل کے ساتھ انٹرویو میں بات کی تو اس کے بعد حکومت نے مزید سختیاں بڑھا دیں، اب انہیں دن میں صرف دو گھنٹے دھوپ میں جانے دیا جاتا ہے، تب سے ہم ان سے بات بھی نہیں کر سکے اس کو چار مہینے ہو چکے ہیں، ان کے ذاتی ڈاکٹر کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، آٹھ مہینے ہو چکے ہیں اُنہیں اپنے ڈاکٹر کو دیکھے ہوئے اور موجودہ ڈاکٹرز کے ماتحت پچھلے دو ہفتوں میں دس افراد کی موت ہو چکی ہے تو ظاہر ہے ہم بہت پریشان ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں کوئی سیاستدان نہیں ہوں، میں ذاتی حیثیت میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میرے والد جیل سے باہر آ جائیں، ظاہر ہے اپنے لیے اور اپنی فیملی کے لیے میں انہیں دوبارہ ساتھ دیکھنا چاہتا ہوں کیوں کہ دو سال سے زیادہ ہو چکے ہیں جب میں نے انہیں آخری بار اس وقت دیکھا تھا جب ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا اور تین گولیاں لگی تھیں، اس کے فوراً بعد انہیں جیل میں ڈال دیا گیا جو کہ بالکل بھی محفوظ جگہ نہیں ہے، میرے خیال میں یہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ناقابل قبول سلوک ہے۔

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ رچرڈ گرنیل نے ہمارے لیے وقت نکالا یہ بڑی بات ہے، ہم نے تفصیل سے ان کے ساتھ بات کی، میں گفتگو کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گا لیکن میں اس ملاقات سے بہت پُرامید ہوں کیوں کہ اس وقت آرمی چیف جو بہت طاقتور ہیں عملاً وہ کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں، ان کی مدتِ ملازمت اس سال ختم ہونی ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ اسے مزید دو سال یا شاید غیر معینہ مدت تک بڑھا سکتے ہیں، وہاں کا نظام کسی حد تک آمریت جیسا ہے، ہمیں معلوم نہیں ان کا اقتدار کب ختم ہو گا اور ہمیں لگتا ہے وہی میرے والد کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں۔

ایک سوال پر قاسم خان نے جواب دیا کہ عمران خان جیل سے ہی دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتے اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی حقیقی نمائندگی کے حق دار ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ دیا، حالاں کہ ان پر بدترین دھاندلی ہوئی، اتنی کہ ان کا انتخابی نشان بیٹ جو پورے ملک میں ان کی پہچان ہے، انتخاب سے کچھ دن پہلے ہی چھین لیا گیا، الیکشن والے دن بجلی بند کری گئی، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی، ہر ممکن ہتھکنڈہ استعمال کیا گیا لیکن پھر بھی عمران خان جیت گئے تو عوام کو بھی سنا جانا چاہیئے، ہم اُن کے لیے بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل شام میں سلامتی اور استحکام کے لیے رکاوٹ

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں صیہونی حکومت کے قبضے میں توسیع اور مقبوضہ جولان

چین تائیوان کے معاملے میں ٹرمپ سے امتیاز لینے کی کوشش میں: امریکی میڈیا

?️ 1 اکتوبر 2025وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ تائیوان

قتل اور گولیاں؛ صہیونیوں کے جرائم کی عکاسی کا کفارہ

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جارحیت کی تاریخ قتل و غارت گری،

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری

?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

کیا اسماعیل ہنیہ اور فؤاد شکر کی شہادت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں، شہید

میرواعظ کا حضرت شیخ العالم ؒ کو خراج عقیدت

?️ 17 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

شہید نصراللہ جیسے لوگ کبھی نہیں مرتے؛ نلسن منڈیلا کے نواسے کا بیان

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نلسن منڈیلا کے نواسے مانڈیلا

صیہونیوں کی غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی سازش 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قابض وزیر جنگ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے