?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سے جدہ کے لیے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، آج شام تک دو پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو سعودیہ پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے پی آئی اے کی دوسرے مرحلے کی پہلی پرواز پی کے741، 305 عازمین کولے کر جدہ پہنچ گئی، دوسری پرواز پی کے759 بھی آج 328 عازمین کے ساتھ جدہ پہنچ جائے گی ۔
ذرائع نے بتایا پاکستان سے کل منگل کو 13 حج پروازوں کے ذریعے 2399 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، اب تک 145 حج پروازوں کے ذریعے 31044 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد سے 45 پروازوں کے ذریعہ 9 ہزار 472 عازمین سعودی عرب پہنچے، کراچی سے 31 پروازوں سے 6 ہزار 156 اور لاہور سے 39 پروازوں سے 9 ہزار 314 ، ملتان سے 16 پروازوں کی ذریعے 3726 اور کوئٹہ سے 14 پروازوں سے 2376 عازمین حجاز مقدس پہنچے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، یہ پروازیں قومی، نجی اور ایک سعودی فضائی کمپنی کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں، پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوا تھا، عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔
پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روز میں مکمل ہوگا، اس دوران سرکاری سکیم کے 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائےگا، نجی سکیم کے تحت 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔


مشہور خبریں۔
فیدان اور روبیو کے درمیان ملاقات پر ترکی اور امریکہ کے مختلف خیالات
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: اردگان کی ٹیم کو امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
عنقریب خانہ جنگی ہوگی؛نصف امریکیوں کا خیال
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج کے مطابق نصف امریکی عوام آنے والے
جولائی
اسرائیلی قیدی فلسطینیوں کے قتل عام کا بہانہ بن چکے ہیں
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر
جون
ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو
مئی
اردن سعودی صیہونی سازش کی زد میں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:اپریل 2021ء میں جب سے اردن کے بادشاہ کے خلاف بغاوت
فروری
سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فری میڈیکل کیمپس قائم
?️ 18 ستمبر 2025بہاولپور (سچ خبریں) پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ
ستمبر
افغان اثاثوں کی ضبطی بے ایمانی:امریکی کانگریس رکن
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی رکن کانگریس نےاس ملک کے صدر جو بائیڈن کے افغان
فروری
بائیڈن نے روس کو اکسایا
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت
جون