?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں۔عدالت نے نور مقدم کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی اور عدالت نے چار ماہ میں فیصلہ سُنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں، امید ہے انصاف سے جڑے ادارے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور رول آف لاء نافذ ہو گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔
دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد نور مقدم کے والد سابق سفارتکار شوکت مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہمیں کیس میں انصاف ملا ہے، آج عدالت اور انصاف کی فتح ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
قدیروف کے تین نو عمر بیٹے یوکرین کی جنگ کے اگلے مورچوں پر روانہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: چیچن کے صدر رمضان قدیروف نے کہا کہ ان کے
اکتوبر
معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکومنٹری جاری کردی
?️ 19 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی
جولائی
3ہزار دن بعد یمن خطہ میں کہاں کھڑا ہے؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ 3000ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور
جون
آئندہ انتخابات کے لیے عراقی وزیر اعظم کا اتحاد
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے ملک کے آئندہ
مئی
کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے
جنوری
نیٹو ایٹمی حملے کی مشق کے لئے تیار
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: نیٹو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اپنی سالانہ
اکتوبر
حماس کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کے
دسمبر
”ہمسفر“ ڈرامے کا بھارت میں تھیٹر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 5 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے
ستمبر