?️
خیبر (سچ خبریں) طورخم سرحدی گزرگاہ غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے 20 روز بعد کھول دی گئی۔
سینکڑوں افغان پناہ گزین اپنے وطن جانے کے لیے طورخم سرحد پہنچ گئے تاہم طورخم سرحد سے تجارت اور پیدل آمد و رفت بدستور بند رہے گی۔ ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کو ملک میں رہائش پذیر غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس وقت سینکڑوں افغان پناہ گزیں طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ گئے ہیں اور امیگریشن عملہ ضروری کارروائی کے بعد انہیں افغانستان جانے کی اجازت دے رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کے لیے بدستور تاحکم ثانی بند رہے گی، 11 اکتوبر کو پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان شہریوں کو طورخم کے راستے ملک بدر کیا چا چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ
اکتوبر
نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے کالے قوانین بنائے جا رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے
ستمبر
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کے خلاف امریکی سفیر کے سخت ریمارکس
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ٹام نیڈز نے صیہونی حکومت
مارچ
سوڈانی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: سوڈانی وزیر اعظم کے قریبی دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا
دسمبر
شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید
?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی
اپریل
مشہور بھارتی اداکار کو اسٹار بننے کے لیے کیا کیا دیکھنا پڑا؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے نامور اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا
اگست
صالح العروری کا قتل صیہونی حکومت کے لئے مہنگا پڑا
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:۲ جنوری کو المشرافیہ کے محلے میں لبنان میں حماس کے
جنوری
چین کا جوہری خطرہ امریکی ہتھیاروں کو بڑھانے کا بہانہ
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اس جمعہ
مارچ