طاہر اشرافی کا 21مئی کو یوم یکجہتیٔ فلسطین منانے کا اعلان

کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے: طاہر اشرفی  

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے 21مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے ان کا کا کہنا ہے کہ 21 مئی کوپاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی لیے یوم یکجہتیٔ فلسطین منایا جائے گا، پاکستان امت مسلمہ کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہے گا۔

حافظ طاہر اشرفی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امت مسلمہ کو متحد کریں، وزیر خارجہ پورے پاکستان کی ترجمانی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مسجد اقصٰی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، فلسطینی سفیر کے ساتھ آج ملاقات کی ہے۔علامہ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہے گا، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں، پاکستان کے سامنے سیز فائر کا مسئلہ پہلے ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شاہ محمود ترکی میں ہیں اور وہاں سے اقوام متحدہ جائیں گے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں کو پورا کرنے کیلئے ظلم کرتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمان نےبتایا کہ اتوار 23 مئی کو شارع فیصل پر فلسطین مارچ ہوگاجس کی قیادت سراج الحق کریں گے۔

انہوں نے تاجروں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سے فلسطین مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ فلسطین کے لیے پوری امت کو کھڑا ہونا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں فلسطینیوںپر ہونے والے مظالم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا، اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے،اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

مقتدیٰ صدر کا عراقی سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے ایک بیان شائع کرتے

لبنان کے حالیہ آشوب میں صہیونی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا انکشاف

?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک لبنانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ

آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کا اضافہ، 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر

?️ 16 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج

شام کو تقسیم کرنے کی صہیونی امریکی منصوبہ بندی کی تفصیلات

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے ایک تفصیلی مضمون میں شام

میرے شوہر کی لاش صیہونیوں کے قبضے میں؛شہید خضر عدنان کی اہلیہ

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:شہید خضر عدنان کی اہلیہ نے کہا کہ شہید کا جسد

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیے

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کیس میں 10

امریکی بحری اتحاد سے ممالک کے انخلا کی وجوہات

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی میڈیا کے مطابق امریکی اتحادی یمن کی انصار اللہ سے

امریکی کانگریس کے سامنے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطینی حامیوں کی بڑی تعداد نے اس ملک کی کانگریس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے