?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں بدلتی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے، امید ہے کہ افغانستان میں نئے سیاسی انتظام کے تحت امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، پاکستان پرامن، مستحکم، خود مختار اور خوشحال افغانستان کیلئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ نئے افغان سیاسی سیٹ اپ کے تحت افغان عوام کی ترقی اور ضروریات کو پورا کیا جائے گا، افغانستان میں نئے سیاسی انتظام کے تحت امن واستحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
افغانستان میں بدلتی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال پر وزارتِ خارجہ میں چین، ازبکستان، ترکمانستان ،تاجکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان کی تاریخ کے ایک اہم لمحے پر مل رہے ہیں،گذشتہ چند ہفتوں کے واقعات نے ہمارے خطے کو دنیا کی نگاہوں کا مرکز بنا دیا ہے،جس طرح صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اس کے اثرات افغانستان, ہمارے خطے اور دنیا پر مرتب ہوں گے، کوئی بھی اتنی برق رفتاری سے افغان فورسز کی ناکامی اور افغانستان حکومت کے خاتمے کا نہیں سوچ سکتا تھا۔
افغانستان کے حوالے سے تمام تر اندازے اور تجزیے غلط ثابت ہوئے اہم بات یہ ہے کہ زیادہ خون خرابہ نہیں ہوا،ایسا لگتا ہے کہ تنازعہ اور خانہ جنگی کی صورتحال کو ٹال دیا گیا ہے،طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کردیا ہے ہم نے اس پیش رفت کو دیکھا ہے،ہمیں امید ہے کہ سیاسی صورتحال جلد ازجلد مستحکم ہوگی اور حالات بہتری کی طرف جائیں گے، واضح کرنا ہے افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے،ہمیں ایک متحد، خود مختاری اور جغرافیائی سالمیت کے حامل افغانستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمت جاری رکھیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
جنوری
احد چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا آغاز
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو
دسمبر
قید ہونے سے لے کر قرآن کو جلانے تک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے سویڈن میں قرآن کو جلانے والے سلوان مومیکا
جولائی
صیہونی: ایران نے اسرائیل کو جنگ کا اصل چہرہ دکھا دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ایران میں ایک
جون
وزیر اعظم کا بجلی کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی
اگست
شبلی فراز کا صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے کا اعلان
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک اہم
مارچ
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا
?️ 27 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران، امریکا جنگ رکوانے میں سفارت کاری کے
مارچ
عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ
جون