ضمنی الیکشن میں بائیکاٹ کرکےتحریک انصاف اپنا نقصان کرےگی۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نےکہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بائیکاٹ کرکے تحریک انصاف اپنا نقصان کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر کسی کو معاف نہیں کیا جاسکتا، ٹرائل، شواہد کے بعد نااہلیاں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے عہدے پر ہونے سے جرم ختم نہیں ہوجاتا، نو مئی ایک گھناؤنا جرم تھا اس وجہ سے قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اراکین کو نااہل قرار دیا گیا، ایک جرم ہوا ہے اس کی سزا تو ملے گی، عمر ایوب اور دیگر کی نااہلی 9 مئی پر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اندرونی انتشار کا شکار ہے، تحریک انصاف کے اندر گروپنگ ہے، علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر گروپ ہے، علیمہ خان اور شیر افضل مروت گروپ ہے، جب اتنے گروپس ہوں گے تو پھر پارٹی پالیسی کلیئر نہیں ہوتی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جب پارٹی پالیسی کلیئرنہ ہو تو پھر لوگ کنفوژن شکار ہوتے ہیں، ان کے پاس سٹریٹ پاور نہیں اور لوگ نکل نہیں رہے، تحریک انصاف کے تمام احتجاج بری طرح ناکام ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی احتجاج کی حکمت عملی ناکام رہی ہے، یہ ہر قومی تہوار پر ہی کیوں احتجاج کرتے ہیں؟ یوم استحصال کشمیرڈے والے دن بھی تحریک انصاف نے احتجاج کیا، ایرانی صدر پاکستان آئے تب احتجاج کی کال دی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست کو احتجاج کا اعلان بڑا افسوس ناک ہے، تحریک انصاف 15 اگست کو احتجاج کرے تاکہ بھارت کو پیغام جائے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں بائیکاٹ کرکے تحریک انصاف اپنا نقصان کرے گی، سیاسی میدان کبھی خالی نہیں چھوڑا جاتا، تحریک انصاف کے ساتھ پارلیمان کے اندر بات چیت ہونی چاہیے، ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی، انہوں نے راہ فرار اختیار کی۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے

?️ 31 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر

ہزارہ ایکسپریس سانحہ کم وسائل کا شاخسانہ ہے، وزیر ریلوے

?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے عملے کا احتجاج

?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ فورڈ کے اہلکاروں نے مشن

غزہ میں جاری واقعات نسل کشی ہیں: لندن کے میئر

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لندن کے میئر صادق خان نے امریکہ کے سابق صدر

بشری بی بی کا پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ

امریکہ یمنیوں کے ساتھ الجھے گا تو اس کا کیا حشر ہوگا؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے یمن کے خلاف

وزیر اعظم عمران خان ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے