?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ضمانت ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم بری ہو گیا، یہ اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے میگا کرپشن کیس میں ملوث ہیں، بانی پی ٹی آئی کو شواہد کی بنیاد پر شفاف ٹرائل کے ذریعے 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالت کو نہ بتا سکے کہ اربوں روپے پراپرٹی ٹائیکون کو کس مد میں دیئے گئے، پی ٹی آئی نے ثبوت دینے کے بجائے ریاست مدینہ کے بیانیے کا سہارا لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضمانت پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں، ضمانت تو ڈکیت کی بھی ہوتی ہے، ابھی کیس کا ٹرائل جاری ہے، ضمانت کا مطلب کیس کا فیصلہ آنا نہیں ہے، ضمانت ملنے پر خوشیاں منانا سمجھ سے باہر ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ عدالت میں اپنے دفاع میں کچھ ثابت نہ کرسکے، نومئی کے مقدمات کا ابھی ٹرائل جاری ہے، قوم جانتی ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی باقاعدہ منصوبہ بندی ہوئی، بانی پی ٹی آئی ابھی باہر آتے نظر نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ شادیانے بجانے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ضمانت اور بریت میں فرق ہوتا ہے، ان لوگوں نے حساب دینے کے بجائے اسلامی ٹچ اور مذہب کارڈ کا استعمال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہو چکا کہ بند لفافے کی کابینہ سے منظوری لی گئی، بند لفافے کی منظوری کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کا گھپلا کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
جنوبی لبنان میں زمینی حملے کے آغاز سے اسرائیلی فوج کو ہونے والا نقصان
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے ایک بیان جاری
نومبر
ووٹ فروخت کرنے والے انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے: کنور دلشاد
?️ 10 فروری 2021سینیٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون
فروری
امریکہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے میں ماہر ہے:چین
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات
جون
نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران
جون
محکمہ اینٹی کرپشن کا انوکھا کارنامہ
?️ 11 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان
جون
جاپانی حکومت کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:جاپانی حکومت کے تیسرے وزیر نے بھی مالی بدعنوانیوں کی وجہ
نومبر
رام اللہ میں چار صہیونی فوجی شدید زخمی
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے
ستمبر
کیا اسرائیل میں فوجی بغاوت ہونے والی ہے؛خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے نیشنل سکورٹی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر محقق
جولائی