صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیراعلیٰ پنجاب

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے پاک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اس سال پنجاب بھر میں تمام شہروں کے سیوریج کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں اور صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔پاکستان سے اس مرض کا جلد ہی خاتمہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل تسلسل سے جاری ہے اور انشاء اللہ ہم جلد اس مرض کا پاکستان سے مکمل طور پر خاتمہ کر دیں گے ۔علاوہ ازیں محکمہ صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کئی شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں ، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری بھی دی ، ریسکیو 1122 کا ادارہ ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے قواعد وضوابط کے تحت ٹینڈر جاری کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے سروس کے اجراء کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے، پائلٹ اسٹاف کی دستیابی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئرایمبولینس میں پیرا میڈیکس، ریسکیور اور جان بچانے کے لئے تمام ضروری آلات میسر ہوں گے۔

ایئر ایمبولینس دور دراز علاقوں سے مریضوں کو ٹیچنگ اور اسپیشلائزڈ ہسپتالوں میں منتقل کرے گی۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سات ماہ گزر گئے ملک میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز بتدریج کم ہورہے ہیں ، شہری انسداد پولیو ٹیم سے تعاون کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں جو کہ نقصان دہ بالکل بھی نہیں بلکہ محفوظ ہیں۔

پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے ، عوام پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے حوالے سے بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں ، والدین سے التماس ہے کہ وہ بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں ، اس حوالے سے تمام مکتب فکر سے پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل ہے۔

مشہور خبریں۔

اسد عمر کی کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت

?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کراچی میں

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن کے پہلو میں خنجر ہیں: توکل کرمان

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:  اخوان المسلمون کی ایک شاخ، اور 2011 کے نوبل امن

‏پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن

اسرائیلی اور فلسطینی مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

?️ 23 اپریل 2021یروشلم (سچ خبریں) رمضان المبارک کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی

ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور

امریکہ اور اسرائیل کے لیے IRGC کے میزائل حملے کے اسٹریٹجک پیغامات

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے الگ الگ اعلانات میں عراق کے

صہیونی فوج کے 5 بنیادی چیلنج

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:     جب کہ صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹزاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے