صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

صنم جاوید عالیہ

?️

لاہور (سچ خبریں) صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے اپنے فیصلے میں پولیس کو احکامات دیے کہ وہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو گرفتار کرے اور سزا کے لیے جیل بھیجیں۔ 93 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹ کرتی رہیں، دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے ڈیٹا بھی ریکور ہوا، عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر ہیں، انہوں نے عوام کو اشتعال دلایا۔

اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی سوشل میڈیا پوسٹیں اور ویڈیو کلپ یو ایس بی سے پولیس اہلکاروں نے ریکور کیں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ضمنی بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ گواہوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید موقع پر موجود تھے، میاں محمود الرشید کے خلاف 11 گواہوں نے گواہی دی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے

?️ 20 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان

خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا

?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا آج جدہ میں ہنگامی اجلاس

?️ 26 فروری 2026مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا

ستمبر میں ترسیلات زر میں 12 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب

کیا پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے والا ہے؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ

صیہونی فوجی حلقوں کی حزب اللہ کے مقابلے میں فوج کے کھوکھلے پن پر وارننگ

?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی ذرائع کے مطابق، حزب اللہ کے نئے ڈرون اسرائیلی

آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا

?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں:الجزیرہ اور روئٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز

امریکی سینیٹر نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں امریکی کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے جمعرات کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے