?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے وفاقی کابینہ کیلئے نام فائنل کرلیے، دیگر اتحادی جماعتیں بھی آج اپنے نام فائنل کرلیں گی، پہلے مرحلہ میں مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں مزید وزراء لئے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کیلئے جن ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے ان میں اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلیل عباس جیلانی مشیر خارجہ، طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کیا جائے گا، اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ اور شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنا نے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف کو وزارت دفاع اور عطا اللہ تارڑ کو وز یر اطلاعات و نشریات مقرر کیا جائے گا، مصدق ملک کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ ہوا ہے، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، احد چیمہ مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات ہوں گے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم ساڑھے 7 ا رب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کرنے کی ہدایت کردی، وزیر اعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم بڑھانے کے علاوہ اس کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت اب یوٹیلیٹی سٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹس بھی سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچایا جائے۔


مشہور خبریں۔
مغربی پابندیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں: پیوٹن
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: ایسٹرن اکنامک فورم کے جنرل اجلاس میں روس
ستمبر
ٹرمپ کی انتقامی مہم جاری امریکی بحریہ کے دو اعلیٰ کمانڈر برطرف
?️ 24 اگست 2025ٹرمپ کی انتقامی مہم جاری امریکی بحریہ کے دو اعلیٰ کمانڈر برطرف
اگست
ٹرمپ نے پھر اپنے دعووں سے پلٹنے کا الزام دوسروں پر ڈال دیا
?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی دہشت گرد ریاست کے سربراہ نے ایک
مئی
مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے انعقاد سے دشمنوں میں غصہ
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:قدس شریف کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اکرام صبری نے
مارچ
پنجاب: سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے خصوصی پیکیج منظور
?️ 24 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں
ستمبر
بائیڈن کے گھر سے 5 نئی دستاویز اور برآمد ہوئی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ولمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے یوکرین اور
جنوری
دنیا بھر کے قیدیوں کا ایک چوتھائی حصہ امریکی جیلوں میں ہے
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں بڑی تعداد میں قیدی ہونے کی وجہ سے
فروری
مغربی کنارے میں صہیونی حملے میں ایک شہید اور چھ زخمی
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق جب صیہونیوں کی فلسطینی نوجوانوں
اکتوبر