?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے 7 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آئیں کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا گیا جس کے بعد 11 جون کو حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی کہا جا رہا ہے کہ مزید مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں 24 فیصد گروتھ کے ساتھ خالص ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 829 ارب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال 2021،22 کا بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں آئندہ مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں 24 فیصد گروتھ کے ساتھ خالص ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 829 ارب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
براہ راست ٹیکس انکم ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 182 ارب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 506 ارب ہے۔
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 356 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 785 ارب، انکم ٹیکس وصولیوں کے لیے گروتھ کا ہدف 22 فیصد اور سیلز ٹیکس وصولیوں میں گروتھ کا ہدف 30 فیصد رکھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گروتھ کا ہدف 29 فیصد رکھا جائے گا، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں گروتھ کا ہدف 12.1 فیصد مقرر کرنے، اشیا پر سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 503 ارب 39 کروڑ وصول کرنے کا ہدف مقرر کرنے اور سروسز پر سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ارب 61 کروڑ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس کے علاوہ بیوریجز سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 5 ارب 13 کروڑ 50 لاکھ، بیوریجز کنسٹریٹ سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 33 ارب 64 کروڑ 60 لاکھ، سیمنٹ سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 1 کھرب 2 ارب 41 کروڑ 50 لاکھ جبکہ ٹوبیکو سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 1 کھرب 34 ارب 54 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قدرتی گیس سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 11 ارب 97 کروڑ 20 لاکھ روپے، پیٹرولیم مصنوعات سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 4 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ روپے، درآمدی اشیا سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 2 ارب 17 کروڑ روپے اور سروسز سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 14 ارب 95 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تجاویز سامنے آئی ہیں کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی موصول دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پرکوئی نیاٹیکس نہ لگانیکی تجویز دی گئی ہے ، تنخواہوں میں اضافے کے لیی47 ارب اضافی رکھے جانے کا امکان ہے۔تنخواہوں اورپنشن کیلئے 95 ارب روپے اضافی مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور پنشن میں اضافے کے لیے 47.7 ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے ، پنشن کے لیے بجٹ 527 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق اگلے سال قرضو ں پر سود کی مد میں 3105 ارب خرچ ہوں گے اور سبسڈیز پر 501 ارب، گرانٹس پر 994 ارب خرچ ہوں گے۔دوسری جانب ڈیفنس سروسز کے لیے 1330 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔


مشہور خبریں۔
چین نے کابل سے خواتین کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں بڑھانے کو کہا
?️ 12 مئی 2023چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک پریس
مئی
کیا یوکرین کو گولہ بارود کی فراہمی سے امریکی فوج کی تیاری میں کمی آئی ہے؟
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور دونوں ممالک
جنوری
ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات
مارچ
میں صدر بنا تو روس اور چین کے ساتھ کیا کروں گا؟ ٹرمپ کا بیان
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے ریپبلکن امیدوار اور سابق صدر
ستمبر
میٹا نے انسانی ذہانت جیسا کشش ثقل کو سمجھنے والا اے آئی ماڈل پیش کردیا
?️ 13 جون 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)
جون
۷ اکتوبر کی کارروائی کے لیے فوج تیار نہیں تھی:صہیونی ریڈیو کا انکشاف
?️ 20 نومبر 2025 ۷ اکتوبر کی کارروائی کے لیے فوج تیار نہیں تھی:صہیونی ریڈیو
نومبر
انسانی حقوق کونسل نے یمن کے جنگی جرائم کے دستاویزی مشن کی مخالفت کی
?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: انسانی حقوق کونسل نے مغرب پر سعودی دباؤ کے بعد مشن
اکتوبر
ہمارا سیاسی نظام کیسا ہے؟مفتی تقی عثمانی کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مولانا مفتی تقی عثمانی نے ایف پی سی سی آئی
جولائی