صدر مملکت کی علماء سے مذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل

صدر مملکت کی علماء سے مذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء سے مذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  علماء منبر و محراب کے ذریعہ مذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں، علماء  نے کورونا کے دوران آگاہی پیدا کرنے اور احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر عمل کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیرآزاد کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے اپیل کی کہ علما منبر ومحراب کے ذریعے مذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علما مساجد کے ذریعے سماجی موضوعات پر اسلام کی تعلیمات واضح کریں۔عارف علوی نے کہا کہ اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو وراثت کا حق دیا، علما وراثت میں خواتین کے حقوق پر مساجد کے ذریعے آگاہی دیں، علما بڑھتی آبادی اور صحت کے مسائل سے متعلق بھی لوگوں کو تعلیم فراہم کریں۔

مرکزری رویت ہلال کمپٹی کے وفد سے ملاقات میں صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ علما معاشرتی اصلاح اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا حصہ ڈالیں، علما نے دوران کورونا آگاہی پیدا کرنے اور ایس او پیز پر عمل میں اہم کردار ادا کیا۔دریں اثنا صدر نے رویت ہلال کمیٹیوں کو فعال بنانے پر چیئرمین اور مرکزی کمیٹی کے کردار کو سراہا۔

 

مشہور خبریں۔

ایف بی آر مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 مہینوں کے

پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیزفائر کا مطالبہ

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں مستقل اور غیر مشروط

یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ

خاشقجی کے خون کا سودا

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی

کرپشن اور نیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے: جاوید اقبال

?️ 15 جون 2021لاہور( سچ خبریں)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ

پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا ہے:خواجہ آصف

?️ 18 فروری 2023سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا

رہائی پانے والے 98 فیصد فلسطینی قیدی بے گناہ

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کے گروپوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں

اسرائیل کا این پی ٹی میں شامل نہ ہونا عالمی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے:شام

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ اور ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں شام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے