🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156 (ون) کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کونسل کے رکن ہوں گے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ وفاق سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مواصلات اسعد محمود اقتصادی کونسل کے اراکین تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح پنجاب سے سردار اویس احمد خان لغاری اور سندھ سے سینیٹر نثار احمد کھوڑو کے نام بطور اراکین قومی اقتصادی کونسل منظور کیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا سے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے سینئر وزیر برائے خزانہ نور محمد دمڑ بطور رکن تعینات کیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اقتصادی اُمور اور سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن خصوصی دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی درخواست کی تھی۔
صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے پُر امید
🗓️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا
اپریل
بن سلمان کو کس چیز کی بیماری ہے؟
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:پبلک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے
اکتوبر
حزب اللہ کے میزائلوں نے امریکہ میں کیسے ہلچل مچا دی؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں شدت آنے
جون
کیا امریکہ افغانستان میں جمہوریت کی تلاش میں تھا؟
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:11 ستمبر کے حملوں کے بہانے خطے پر امریکی حملے اور
اپریل
فلسطین میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے
جولائی
ہیکرز کے ہاتھوں صہیونی یونیورسٹی برائیلان کا 20 ٹیرا بائٹ ڈیٹا لیک
🗓️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز کے ایک گروہ
ستمبر
نیتن یاہو کو صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت
🗓️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجود صیہونی وزیر
اپریل
امریکہ ترقی پذیر ملک بنتا جا رہا ہے:اقوام متحدہ
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکہ ایک
ستمبر