صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو لکھے خط کا معاملہ،الیکشن کمیشن کو الفاظ پر اعتراض

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کے الفاظ پر اعتراض اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس پر الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط میں استعمال کیے گئے الفاظ پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر  نے خط میں نامناسب الفاظ استعمال کیے،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب تیار کر لیا،الیکشن کمیشن خط کا جواب آج ہی دے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ عارف علوی کی دعوت پر ایوان صدر جائیں گے لیکن دیکھنا ہو گا کہ صدر کو الیکشن سے متعلق تاریخ دینا کا آئینی اختیار ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر  نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی،صدر مملکت نے 20 فروری کو ایوان صدر میں الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کی دعوت بھی دی تھی،خط میں کہا گیا کہ ایکٹ کے تحت صدر مملکت انتخابی تاریخوں کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے۔

عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ صدر عارف علوی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا،بے چینی سے انتظار تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری کا احساس اور اس کے مطابق کام کرے گا۔ خط میں کہا گیا کہ اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے پر مایوسی ہوئی،معاملے پر عدالتی فیصلے اور اہم مشاہدات جیسی پیشرفت ہوئی،آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات پر مشاورت کیلئے مدعو کرتا ہوں ،جبکہ اس سے پہلے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو صوبوں میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو خط لکھا تھا۔

مشہور خبریں۔

ادویات کی قلت پر خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کیلئے ایمرجنسی ادویات روانہ

?️ 28 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے

جام کمال نے ناراض گروپ پر پارٹی کو متاثر کرنے کا الزام لگایا

?️ 14 اکتوبر 2021کوئٹہ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ناراض گروپ پر پارٹی

فن لینڈ کے صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: فن لینڈ کے صدر نے نئے سال کے آغاز کے

سرکاری امور میں آرمی چیف کے کردار کے تعین کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ

فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

برکس گروپ میں شامل ہونے کے لیے جمہوریہ لاؤس کا اعلان

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

?️ 16 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف

صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کا فیصلہ برقراررکھا گیا

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے جنسی ہراسیت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے