صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملک کی داخلی وخارجی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے صدر پاکستان کو افغان طالبان حکومت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک افواج کے مؤثر اور مناسب ردِعمل سے بھی آگاہ کیا۔

آصف علی زرداری نے پاک فوج کی قوت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے قوم کے دفاع اور افغان سرحد پر سرحد پار حملوں کے فوری تدارک میں فوج کی چوکسی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔

صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق 15 اکتوبر 2025 کو علی الصبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں 4 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، اس دوران 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اسپن بولدک کا واقعہ منفرد یا الگ نوعیت کا نہیں ہے، 14 اور 15 اکتوبر کی شب افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کُرم سیکٹر میں پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تھی، جسے پاکستانی فورسز نے بہادری سے پسپا کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دشمن کی 8 چوکیوں کے علاوہ 6 ٹینک بھی تباہ کیے گئے جبکہ 25 سے 30 دہشت گرد مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف مذاکرات، سیاسی بحران کے سبب اسحٰق ڈار کا دورہ واشنگٹن ملتوی

?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی

’حالیہ کارروائی کے باوجود کابل میں طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات میں تعطل نہیں‘

?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی

شمالی شام میں پیش رفت؛ امریکی فوجوں کے انخلا کی سیاسی تیاریاں

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارونوت نے اعلان کیا کہ امریکی حکام نے اسرائیلی حکام

ڈونیٹسک پر یوکرین کے حملے میں متاثرین کی عجیب تعداد

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی سربراہ داریا

سعودی عرب اور شام کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر

نیتن یاہو کے پاس غزہ میں فتح کا کوئی حقیقی منصوبہ نہیں

?️ 20 ستمبر 2025نیتن یاہو کے پاس غزہ میں فتح کا کوئی حقیقی منصوبہ نہیں

یمن کی اسرائیل کے خلاف بے مثال کامیابی؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

?️ 4 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دفعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے