صدر زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ خاص طور پر آئینی ترمیم پر بات چیت ہوئی، اس پر مولانا  نے بتایا کہ ہماری جماعت نے 80 فیصد مسودہ تیار کرلیا ہے اس کو جلد ہی مذاکراتی ٹیم کے حوالے کردیں گے، تاہم اس وقت جمعیت کی مرکزی تنظیم موجود نہیں صرف میں اور غفور حیدری عہدہ رکھتے ہیں، میں تنظیم کے بغیر اکیلا فیصلہ نہیں کر سکتا۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی بھی کروائی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مشترکہ مسودے کو ترجیح دی جائے گی اور اس سلسلے میں دونوں سیاسی جماعتوں کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ جے یو آئی ف کی ٹیم سے مشاورت کرے گی۔

دوسری طرف یہ اطلاعات بھی ہیں کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لی ہیں اور مولانا فضل الرحمان نے بھی آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے، مولانا فضل الرحمان نے ججز تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لانے کی تجویز دی ہے، پہلے مرحلے میں صرف آئینی عدالت کے قیام اور اختیارات سے متعلق ترامیم لانے کی تجویز ہے، اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ایرانی حملے نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک عراقی شخصیت نے کہا کہ صرف ہوائی سفر کے

وفاقی حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ

?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے

صیہونی حکومتنے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کا مطالبہ کیا

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے بارے میں ترک حکومت اور صیہونی حکومت کے

دوحہ، ایران کے ساتھ نئے سیکیورٹی فریم ورک کا خواہاں 

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، وزیراعظم اور وزیرخارجہ قطر نے

امریکی عوام عراق کی جنگ کی تلخ یادوں کے سبب ایران کے خلاف نئی جنگ کے مخالف ہیں

?️ 20 فروری 2026امریکی عوام عراق کی جنگ کی تلخ یادوں کے سبب ایران کے

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم

عدالتی اصلاحات نہ کی گئی تو ملک اقتصادی بحران کا شکار رہے گا

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں

کیا سعودی تل ابیب کے لئے خطرے بن رہا ہے ؟

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب میں سعودی عرب کے ساتھ معمول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے