?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شہدا معرکہ حق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ سے بہادر افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا۔
صدر مملکت نے بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے قوم اور مکی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا، بھارت کی صریح جارحیت نے پوری پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کردیا۔
صدر زردرای نے کہا کہ پاکستانی قوم اور بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ملکی سلامتی و خود مختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
صدر مملکت نے بھارتی حملوں کے دوران قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہدا کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور صبر جمیل کی دعا کی۔
شہدا کے اہلخانہ کی کفالت ریاست کرے گی، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا نے پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، شہدائے وطن کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن کی حفاظت کا وعدہ پورا کیا، پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہدا کے اہل خانہ کی کفالت ریاست کرے گی، ہم پر امن قوم ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو رینک کے حساب ایک کروڑ روپے سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے رقم دی جائے گی، اسی طرح پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو گھر کی سہولت کے لیے رینک کے حساب سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پاک افواج کے شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنسز جاری رہیں گی، پاک افواج کے شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔
پیکیج کے مطابق پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے: وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کی تحقیقات پر
اپریل
ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: ریوٹرز اور اِپسوس کے مشترکہ جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ
نومبر
ارشد ندیم کے لیے مہربانیاں
?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان میں ٹیکسوں،
اگست
یوکرین کے بحران نے فلسطین سے دنیا کی بے حسی کو عیاں کیا
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری ترجمان حسین حمائل کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
مارچ
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے نیتن یاہو کو جھوٹا اور ٹرمپ کو ناسمجھ قرار دیا
?️ 17 اگست 2025اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے نیتن یاہو کو جھوٹا اور ٹرمپ
اگست
شرم الشیخ معاہدے کی ناکامی کا سب سے بڑا خطرہ؛ عارضی امن یا دائمی امن؟
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: ابتدائی ہائپ اور امیدوں کے باوجود، غزہ میں جنگ بندی
اکتوبر
امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ لبنان
?️ 4 نومبر 2025امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ
نومبر
سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد
مارچ