?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
صدر مملکت نے بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی، بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظم ؒ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؒ کے روضوں پر حاضری دی۔ روضۂ کاظمیہ میں صدر مملکت نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، عالمی امن اور اسلامی ممالک کی خوشحالی کے لیے دعا کی، اس موقع پر انہوں نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور ائمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے اسلامی فقہ، علم اور رواداری کے فروغ میں امام ابو حنیفہؒ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت نے مختلف مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں بھی کیں اور زیاراتِ مقدسہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ دورہ صدر مملکت کے بین المذاہب ہم آہنگی، اسلامی ورثے سے وابستگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مکمل لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل لازمی ہے: مرادعلی شاہ
?️ 29 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری
اپریل
ترکی اور اسرائیل کا شام میں فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے معاہدہ
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ
مئی
حماس تمام صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا خواہاں
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو اور وزیر جنگ
مئی
امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں .پاکستان
?️ 23 جون 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات
جون
اسرائیل خانہ جنگی کے قریب
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت
مارچ
الجولانی کے گروہ کا خفیہ آپریشن؛قتل عام کے ثبوت مٹانے کی کوشش
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے الجولانی سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک
اپریل
شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کی تفصیلات
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین انجام دینے والی کمیٹی
فروری
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو 90 ارب یورو کے قرضے کی منظوری
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: یورپی یونین کے رہنماؤں نے آخرکار یوکرین کو بغیر سود کے
دسمبر