?️
مظفرآباد (سچ خبریں) صدر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چودھری وفات پا گئے۔
وہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل تھے، اُن کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اُن کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے تھا، ان کے والد چودھری نور حسین بھی کشمیر کی سیاست کا ایک نمایاں نام رہے۔ مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنی سیاسی خدمات اور عوامی فلاح کے لیے طویل عرصہ کام کیا اور آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
صدر آزادکشمیر کی نماز جنازہ کل (بروز اتوار) دن 3 بجے کھڑی شریف میرپور میں ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب صدر آزادکشمیر کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
بیرسٹر سلطان محمود 1996 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے، وہ پانچ سال وزیراعظم رہے اور اس کے بعد 2001 میں قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے، 2005 میں انہوں نے پیپلز مسلم لیگ قائم کی، 2021 کے انتخابات میں وہ پہلے رکن اسمبلی اور پھر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صدر آزاد کشمیر منتخب ہوئے تھے۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی وفات پر افسوس اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں توسیع کی وجوہات
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہوکی سربراہی میں صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے افتتاح
اپریل
طالبان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ونشریات ذبیح
مارچ
برطانیہ کا فلسطین کے خلاف خطرناک منصوبہ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی امن منصوبے کے تحت سامنے آنے والا ٹونی بلر پلان
اکتوبر
تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال
اکتوبر
افغانستان کی وزارت دفاع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے
جولائی
مقبوضہ فلسطین سے 2023 سے 2025 کے دوران 1370 ڈاکٹروں کی ہجرت
?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں:تل ابیب یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق 2023 سے
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان اختلافات
?️ 29 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر واشنگٹن اور تل ابیب
اکتوبر
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری