?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام بھیجا ہے کہ انہیں صدارتی اختیار کے تحت سزاؤں کی معافی نہیں چاہیئے۔
سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق دی نیوز سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام بھجوایا ہے کہ مجھے کسی بھی صورت صدارتی اختیار کے تحت سزاؤں کی معافی نہیں چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی سزا معاف کر سکتے ہیں، مختلف حلقوں بشمول سوشل میڈیا سے ایسے مطالبات سامنے آ رہے ہیں کہ صدر عارف علوی کو عمران خان کی سزائیں معاف کر دینی چاہئیں، صدر کے پاس کسی بھی سزا یافتہ مجرم کو معاف کرنے کا اختیار ہے، آئین کے آرٹیکل 45 اسی موضوع کے بارے میں ہے لیکن عمران خان ایسی کوئی معافی قبول نہیں کریں گے، یہی وجہ ہے کہ ایسے مطالبات کا سن کر سابق وزیراعظم نے صدر مملکت کو پیغام بھیجا کہ وہ سزائیں معاف نہ کریں۔
آرٹیکل میں لکھا ہے کہ صدر مملکت کو کسی عدالت، ٹریبونل یا دیگر سزا کو معاف، ملتوی یا کچھ عرصہ کیلئے روکنے، اس میں تخفیف کرنے، اسے معطل یا تبدیل کرنے کا اختیار ہوگا، تاہم کئی ماہرین آئین اور ماہرین قانون کی رائے ہے کہ صدر مملکت صرف وزیراعظم کی سفارش پر ہی کسی کی سزا معاف یا معطل کر سکتے ہیں لیکن دیگر کی رائے ہے کہ صدر مملکت یہ اقدام اپنی مرضی سے کر سکتے ہیں اور اس کیلئے انہیں چیف ایگزیکٹو کی سفارش کی ضرورت نہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وزیراعظم عمران خان کی سزاؤں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم نے پہلے ہی توشہ خانہ، سائفر اور عدت میں نکاح کے تینوں کیسز میں ہونے والی سزاؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا بڑا چیلنج: حریدی کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کو گھیرنے والے کثیرالجہتی سیاسی و عسکری بحران کے
نومبر
روسی صدر غریب ممالک کو اناج فراہمی جاری رکھنے کے سلسلہ میں اہم بیان
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے آج اعلان کیا کہ روس اپنے
جولائی
اسرائیل غزہ میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے سے بہت دور
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل ابھی تک
جنوری
آج کانگریس میں / ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ سے نکلنے پر مجبور کرنے کے لیے ووٹنگ
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان آج جمعرات کو اس منصوبے پر ووٹنگ
مئی
ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی
?️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی
اپریل
امریکہ میں انسانی حقوق کے دوہرے معیار؛ فلوریڈا میں 2026 کی 15ویں سزائے موت پر عمل درآمد
?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں انسانی حقوق اور سزائے
ستمبر
مسلمانوں کے قتل عام کے وقت اسرائیل میں اسلامی ممالک کے سفیر کیا کرتے ہیں؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جرائم میں آٹھ ہزار سے
نومبر
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون