?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری اور اس سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی۔اس حوالے سے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیا۔سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں علاج سہولتوں اورعملےسےمتعلق سمیت اخراجات کی عدم معلومات،تاخیر اورغلط علاج پر بھی شکایات کی جاسکیں گی، صحت کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔
واضح رہے کہ شکایات کےفوری ازالے کے لیے اسٹیٹ لائف کےاعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ الاٹ کردی ہے اور وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا پر حملہ واشنگٹن کو عالمی تنہائی میں ڈال سکتا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ
?️ 11 اکتوبر 2025وینزویلا پر حملہ واشنگٹن کو عالمی تنہائی میں ڈال سکتا ہے:امریکی تحقیقاتی
اکتوبر
اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے
مارچ
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی
نومبر
ٹرمپ کے سامنے جھکنے پر اسپین کی جرمن چانسلر پر سخت تنقید
?️ 11 مارچ 2026سچ خبریں:اسپین نے ایران کے خلاف حملے کے معاملے پر جرمنی کے
مارچ
مزاح کرنے پر لوگ ماں، بہن، بیوی بچوں کی غلیظ گالیاں دیتے ہیں، تابش ہاشمی
?️ 1 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی نے انکشاف
دسمبر
یوکرین کا تین دیہات پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ ،روس کی تردید
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:یوکرینی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روسی افواج کے خلاف جوابی
جون
ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ پر قابو پالیا:سید حسن نصراللہ
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب
نومبر
ہم اسرائیل کے سوا تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں: شاہ محمودقریشی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:پاکستان تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اس
فروری