صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید  نے کہا کہ نادرا، ایف آئی اے اور پولیس مل کر تحقیقات کررہی ہےانہوں نے کہا کہ فنگر پرنٹس کی کل تک نشاندہی ہوسکتی ہے اور اگر آئند چند روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکے تو اشتہار دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے صحافی اسد طور کو زدوکوب کرنے سے متعلق کہا کہ ہم بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ بعض عناصر اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسے واقعات پر ملک کے انتہائی اہم ادارے پر الزامات لگاتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ عالمی سطح پر ادارے کی ساکھ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں نے نجی نیوز چینل جیو پر تجزیہ کار اور اینکر حامد میر کے پروگرام کو بند نہیں کیا‘۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ’ میں گزشتہ کئی برس سے ان کے پروگرام میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی رابطہ ہےایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں ویکسینیشن کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے علم ہے جس پر جلد ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔

‘سعودی عرب 30 لاکھ میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کرے گا وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان میں مزدور طبقے پر مشتمل افراد قوت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب 30 لاکھ ویزاوں میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویزے تفویض ہونے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا اور معیشت نمو میں مزید بہتر آئے گی علاوہ ازیں انہوں نے کویت سے متعلق بتایا کہ وہاں 52 پاکستانی قیدی ہیں جن میں سے صرف 6 واپس آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر قیدی منشیات کے جرم میں جیل کاٹ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے سائبر کرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 54 لاکھ جبکہ میرے دور میں 36 ہزار کیسزہوئے ہیں جن میں سے 6 ہزار کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سائبر ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے اور اس ضمن میں بھرتیوں کے اشتہارات بھی آچکے ہیںشیخ رشید نے عزم کا اظہار کیا کہ نادرا میں تکنیکی بنیادوں پر جدید تبدیلی ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا یوکرین میں مغربی اسپیشل فورسز موجود ہیں؟برطانوی میگزین کی رپورٹ

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: مغربی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کے اس بات پر زور

قدس فورس کے سربراہ کا صیہونیوں سے خطاب

?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ میں

انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، کشمیری تحریک آزادی کیخلاف بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہیں، حریت کانفرنس

?️ 13 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

اسرائیل بڑھتے ہوئے خطرات کے لیے تیار نہیں: مشرق وسطیٰ

?️ 24 اپریل 2022مڈل ایسٹ آن لائن نے صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات

پاکستان اور جاپان نے اہم معاہدے پر اتفاق کیا ہے

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جاپان نے کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں

غزہ جنگ میں اجتماعی خودکشی اور، ڈپریشن کا باعث؛صیہونی فوجیوں کا اعتراف

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے غزہ کی جنگ میں شدید ذہنی دباؤ،

میرین لی پین کی روس کے خلاف فرانسیسی حکومت کی پابندیوں پر تنقید

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی

چین اور روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کو کیسے جواب دیا؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے