🗓️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔
میڈیا کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کردی۔
دریں اثنا، فرحان ملک کو جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کرنے کے معاملے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوگئے۔
عدالت نے سوال کیا کہ یہ بتایاجائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نےکی؟ فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمےمیں گرفتار کیوں کیا گیا؟
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فرحان ملک کی دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔
علاوہ ازیں، سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو 23 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں صحافی فرحان ملک کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرحان ملک کے خلاف مقدمات بے بنیاد اور بدنیتی کی بنیاد پر درج کیے جارہے ہیں، جب درخواست دائر کی گئی تو ایسا لگتا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے لیکن مقدمات کے تسلسل سے اندازہ ہوا کہ اس میں تفتیشی افسر ذاتی طور پر بھی ملوث ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست کے ٹائٹل میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔
واضح رہے کہ فرحان ملک نامور صحافی، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے فرحان ملک کو 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا، فرحان ملک کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔
فرحان ملک کی اہلیہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ ان کے خلاف کوئی تحریری چارج شیٹ نہیں تھی اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایف آئی آر موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں الزامات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے تاہم وہ یہ جانتی ہیں کہ ان کے شوہر گلستان جوہر میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے آفس میں موجود ہیں۔
اہلیہ نے مزید بتایا تھا کہ فرحان ملک خود ہی ایف آئی اے کے پاس کوئی بات کرنے گئے تھے لیکن گھنٹوں انتظار کے باوجود کسی نے انہیں جواب نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سوچ رہے تھے کہ صرف ایک ملاقات ہوگی کیوں کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ ان سے کسی معاملے پر تفتیش کی جائے تاہم تقریباً 5 گھنٹوں بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا‘۔
فرحان ملک کے بیٹے نے بتایا کہ ’میرے والد دوپہر ایک بجے ایف آئی اے کے دفتر گئے تھے اور شام 6 بجے کے قریب انہیں بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کر لیا گیا‘۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا
🗓️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
دسمبر
متنازع لبنانی شخصیت انتخابات کیوں نہیں لڑتی؟
🗓️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کو لبنان کے
اکتوبر
مولانا فضل الرحمٰن تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار
🗓️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جانب سے سیاسی
دسمبر
غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کو 77 دن گزر چکے ہیں اور
دسمبر
غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں
جون
میئر، ڈپٹی میئر کراچی کا آئندہ 10 روز میں یوسی انتخاب لڑنے کا اعلان
🗓️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ
جون
یورپ میں ہڑتالوں کا موسم؛ تازہ شروع ہونے والا بحران
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپ میں ان دنوں ہونے والی ہڑتالیں اور احتجاج یورپی ممالک
دسمبر
So This Is ‘Ginger Beer Co’ Beer and It’s Brewed With Sweet Orange
🗓️ 26 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego