?️
سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات آج نہیں تو دس سال بعد ضرور ہوں گی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کے حوالے سے کیا موقف ہے؟ یہاں کے معاملے سے متعلق کمیشن بنایا جا سکتا ہے؟ وفاقی حکومت اس معاملے پر کیا کہتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں:مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ کی شکایت پر کینیا کی پولیس کے خلاف مقدمہ درج
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی کمیشن کا معاملہ پیش تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ اس پر کیا اعتراض ہے؟ تحقیقات تو ہونی ہی چاہیے، آج نہیں تو دس سال بعد بھی۔
پولیس حکام نے کہا کہ یہاں پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، کیونکہ مرکزی ملزم کینیا میں ہے، اس کے بغیر کارروائی کیسے آگے بڑھ سکتی ہے؟
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئی جی اور ایس جے آئی ٹی کے مطابق ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کیونکہ ثبوت کینیا میں ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا مقصد کیا ہوتا ہے؟ کیا اسے چالان جمع کرانا ہوتا ہے؟ جوڈیشل کمیشن نے انکوائری کرنی ہوتی ہے اور اس کی رپورٹ شائع ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، کینیا پولیس کے خلاف ٹرائل کا آغاز
چیف جسٹس نے آئی جی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی وفاداری ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک پاکستانی شہری کینیا کی پولیس کے ہاتھوں کیوں مارا جائے؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے متعلقہ افسران کو 6 اگست کو طلب کر لیا۔


مشہور خبریں۔
2014 سے اب تک روس پر 31,000 سے زیادہ امریکی اور مغربی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی خبر ایجنسی ریانووستی نے ایک تجزیاتی ویب سائٹ کاستلوم کے
دسمبر
آئی ایم ایف کی نگرانی میں حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی
?️ 9 جون 2023اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اپنا سالانہ بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرنے
جون
ٹرمپ کا سنہرے دور کا خواب چکنا چور
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چھ ماہ بعد بھی ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں
جولائی
وزیراعظم کی شانگلہ گلی میں نوازشریف سے ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 27 جولائی 2025مری (سچ خبریں) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ڈونگہ گلی مری
جولائی
پاکستان میں ایک کروڑ کووِڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا دیا: اسد عمر
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جون
امریکی اتحاد کی تشکیل پر یمن کا ردعمل
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد
دسمبر
انتہاپسند وزیر کو برخواست کرنا چاہیے؛صیہونی شہریوں کا مطالبہ
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل کے 13 کے تازہ ترین سروے کے
مئی
پاک بحریہ کے سربراہ نے دشمن کو للکارتے ہوئے اہم بیان جاری کیا
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی
ستمبر