صبا فیصل کی نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان پر نام لیے بغیر تنقید

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نام لیے بغیر نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کو ٹی وی پروگرام میں ڈراموں پر نامناسب تبصرے کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں ٹی وی میزبان اچھی اداکارائیں نہیں رہیں۔

صبا فیصل نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر کسی کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کرے اور وہ بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رائے دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں ان کی تین بہترین دوست ڈراموں اور اداکاروں کے کام پر تبصرہ کرتے ہیں، جہاں وہ اداکاروں کی محنت کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مذکورہ پروگرام میں عائزہ خان کی اداکاری پر بحث کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی خوبصورتی، چمک، دھمک، زیورات اور لباس سے باہر نکلیں، وہ کب تک ان کے سہارے اداکاری کرتی رہیں گی۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ عائزہ خان کی خوبصورتی اور زیورات پر بات کرے، انہوں نے اداکاری، خوبصورتی اور لباس سے اپنا لوہا منوایا ہے، وہ اچھا کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق اسی طرح ٹی وی شو میں مبصرین اداکاروں کی محنت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان پر تنقید کرتے ہیں جو کہ غلط بات ہے، انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ اداکار کتنی محنت کرتے ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ جب کسی کردار کو لباس، زیورات، خوبصورتی اور شخصیت کے طور پر دکھایا جائے تو اس کردار میں اداکاری کا کام صرف 25 فیصد رہ جاتا ہے، باقی 75 فیصد خوبصورتی، لباس اور شخصیت پر توجہ دی جاتی ہے، یہ بات ان مبصرین کو معلوم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ ڈراموں پر بحث کرنے والی تینوں شخصیات میں سے ایک (نادیہ خان) اچھی ٹی وی میزبان رہی ہیں، دوسری (عتیقہ اوڈھو) اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور رہی ہیں جب کہ تیسری (مرینہ خان) اچھی ہدایت کارہ رہی ہیں۔

صبا فیصل نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ البتہ اسی پروگرام میں بطور مہمان مبصر شریک ہونے والی ایک خاتون (نادیہ افگن) کے پاس اداکاری کا اچھا تجربہ ہے لیکن وہ بھی اداکاروں پر تنقید کرتی ہیں۔

انہوں نے تمام مبصرین کو مشورہ دیا کہ وہ اداکاروں پر اس طرح تنقید نہ کریں، انہیں اداکاروں کی محنت کا معلوم ہونا چاہیے۔

ساتھ ہی صبا فیصل نے نام لیے بغیر کہا کہ ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو کی تمام مبصرین ان کی بہترین دوست ہیں۔

مشہور خبریں۔

حماس کی صیہونی حکومت کو ڈیڈ لائن

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے

شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف 

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مختلف سیکورٹی اور سیاسی حلقوں کے درمیان

اسٹاک ایکسچینج میں 1132 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 56 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر

?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا

یورپ میں خواتین کے لباس کے بارے میں ہسپانوی میڈیا کا اظہارخیال؛ حجاب کی آزادی کی ضرورت

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پائس نے لکھا ہے کہ مسلمان خواتین حجاب

غزہ میں ہسپتالوں کی ناکامی سے ہزاروں مریضوں کی زندگی خطرے میں

?️ 14 جون 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور منظم جرائم کی وجہ سے غزہ

امریکہ میں فلسطین کے حامی صحافی گرفتار

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:KJZZ ریڈیو کی رپورٹر الیسا ریسنک کو پولیس نے ایریزونا یونیورسٹی

بھارت کی جانب سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی

?️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں)   بھارت کئی سالوں سے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں

کشمیری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں

?️ 8 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی نگرانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے