شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے، پنڈی والوں کو بتا دیا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں، ایک طرف سارے چور اور دوسری طرف عمران خان اور عوام ہیں، چاہتے ہیں ملک میں جلد شفاف انتخابات ہوں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرئے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی 75 سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی ریلی میں بھرپور شرکت کروں گا، عمران خا ن کے ساتھ عوام ہیں، عوام ہی جیتتے ہیں، عوام اسلام آباد میں دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردیں گے، یہ پارٹیاں عمران خان کو دیوار سے لگانے نکلی تھیں، ان 13 جماعتوں کی لکشمی چوک لاہور میں قبر نکلے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں جہاں جاتے ہیں چور کے نعرے لگتے ہیں، ایک طرف سارے چور اور دوسری طرف عمران خان اور عوام ہیں، کل لیاقت باغ کا جلسہ تاریخی ہوگا، عمران خان کل بہت اہم اور تاریخی خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا پتہ نہیں حلقہ کون سا ہے، آئی ایم ایف کے مطالبے کیلئے ملک کے قیمتی اثاثے بیچے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کیخلاف سازش کو عوام نے مسترد کردیا، چاہتے ہیں ملک میں الیکشن ہوں۔ اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں 43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا ئوپر لگا دیئے ہیں، شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے ، (کل) اتوار کو لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔

شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، شہباز گل کے تشدد پرعمران خان کی ٹوئٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنیٰ زیدی کا دھیان میک اَپ پر نہیں منظر پر ہوتا ہے، ہمایوں سعید

?️ 16 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی

کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، مشاورت کیلئے وقفہ کیا گیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

?️ 16 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح

ٹرمپ کا غزہ کے بارے میں خواب؛ جسے اتحادیوں میں بھی پذیرائی نہیں مل رہی  

?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے معاملے پر

کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی  ساس کیساتھ ہوئی: کاجول

?️ 20 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس

مارون بیس میں حزب اللہ کے بڑے آپریشن

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کل صبح لبنان کی اسلامی مزاحمت نے کوہ الجرمق میں واقع

آزاد کشمیر الیکشن کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے مابین تعلقات بہتر ہو جائیں گے

?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ

پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پورا ملک متاثر ہے

مندر، گردوارے اقلیتوں کی جائیداد ہیں، زمینیں ہتھیانے کیلئے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، چیف جسٹس

?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے