راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، لڑکوں سے لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔
راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کا افتتاح کر دیا۔کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاء اللّٰہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی کا درجہ دیں گے، بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کے لیے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ہمارا فوکس اسپتالوں پر ہے، ہولی فیملی اسپتال کو 20 وینٹی لیٹرز دیئے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبہ بھی منظور کروایا ہے۔
مشہور خبریں۔
لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
مئی
اسرائیلی فوجی کمانڈر شدید تناؤ کا شکار؛ وجہ ؟
جنوری
کینیڈا نے بھارت اور پاکستان کی تمام تجارتی اور نجی پروازوں پر پابندی عائد کردی
اپریل
شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد
فروری
ٹکا; افغانستان کا نجات دہندہ یا ترکی کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کا آلہ؟
مارچ
یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج
مارچ
فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو بے نقاب کردیا
اپریل
نسل کشی کے خلاف خاموش آواز / کوربن : غزہ ٹیسٹ میں میڈیا ناکام
مئی