شہزاد اکبر کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو دستاویزات موصول

شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو پاکستان واپس لانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی حکومت کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات برطانوی حکومت کو موصول ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکام کو بھجوائی گئی دستاویزات میں شہزاد اکبر کے خلاف درج مقدمات اور جاری عدالتی کارروائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف وفاقی پولیس اسلام آباد میں مجموعی طور پر تین مقدمات درج ہیں، جن میں سے دو مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ جبکہ ایک مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی برطانوی حکومت کو فراہم کی گئی ہیں۔ دستاویزات میں مقامی عدالتوں کی جانب سے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیے جانے اور بعض مقدمات میں سزا یافتہ ہونے کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے یہ معاملہ کیس ٹو کیس بنیاد پر برطانوی حکام کے سامنے اٹھایا ہے، اور ابتدائی طور پر شہزاد اکبر اور عادل راجہ سے متعلق کیسز بھجوائے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں دیگر مطلوب افراد کے کیسز بھی اسی طریقہ کار کے تحت متعلقہ ممالک کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سائے میں اسرائیل کا ٹیکنالوجی کا شعبہ بحران میں

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے غزہ جنگ کے بعد حکومت

ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات رہے ہیں: ٹرمپ

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت

تحریک انصاف کے جلسوں میں انٹرنیٹ بندش، آئی ٹی حکام کو پارلیمنٹ طلب کرنے کا فیصلہ

?️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تحریک

وزیراعلی مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ

?️ 5 جون 2025لاہور (سچ خبریں) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب

صیہونی فوج کی جنین میں غیر ملکی سفارتکاروں پر فائرنگ پر یورپی اور مغربی ممالک کا ردعمل

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کی جانب سے جنین میں غیر ملکی سفارتکاروں

سی آئی اے کی امریکی عوام کی غیر قانونی جاسوسی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کولکھے جانے والے دو سینیٹرز کے خط

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان

آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے