?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کی توقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے، حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر یکم مئی سے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی متوقع نہیں ہے، صنعتی اور سرکاری تخمینوں میں کہا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں صرف چند پیسوں کی معمولی سی کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک پیسہ کے اضافے کی توقع ہے، اس لیے قومی امکان یہی ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔
دوسری طرف پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ان احکامات کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ملک میں جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں، تاہم پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں، ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں جب کہ ڈی جی آئل کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرلیے گئے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ مغربی کنارہ اور بیت المقدس ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے جمعے کے روز مغربی کنارے اور مقبوضہ
مارچ
عدالتی بغاوت یا ٹیرف وار کو قانونی چیلنج؛ ٹرمپ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی وفاقی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی
جنرل سلیمانی کے قتل پر مغربی عہدہ داروں کا رد عمل
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:شہید جنرل قاسم سلیمانی جو مغربی ایشیا میں اپنے اثر و
جنوری
حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ سکتی ہے:صیہونی وزیر جنگ
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے ساتھ
فروری
غزہ جنگ میں بی بی سی کا اسکینڈل!
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:بی بی سی کے نیوز رپورٹروں کے ایک گروپ نے اس
نومبر
ٹرمپ نے دعویٰ کے مطابق وہ بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ریپبلکنز جنہوں نے 2024 کے
مئی
اہم صیہونی بینک سائبر حملے کا شکار
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے الیکٹرانک ڈیٹا بیس اور اہم ترین بینکوں کی
اپریل
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی چرواہا گرفتار
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے صیہونی آبادکاروں کے حملہ کا شکار ہونے والے
ستمبر