شہباز شریف کے علاج کے متعلق شہباز گل کا بیان سامنے آگیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز گِل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف، پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ماسک لگا کر آئے تھے اور اب راتوں رات بھاگنا چاہتے ہیں، نواز شریف کو خطرہ ہے تو پاکستان واپس آئیں، جیل میں بہت سیکیورٹی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اب شہباز شریف کا علاج پاکستان کے اسپتالوں میں ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان چوروں کی قیمت بہت کم ہے، پیسہ پھینکیں اور ووٹ لیں، پہلے دن سے ان لوگوں نے عمران خان کو سکون سے حکومت نہیں کرنے دی، اب وقت قریب آ گیا ہے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جائے، حملے کا ڈرامہ بھی اسی لیے رچایا گیا۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ حکومت ابھی چلی جائے، عمران خان کو ذرا بھی پروا نہیں، کرسی پر جب تک بیٹھے ہیں عوام کی خدمت کریں گے۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ لے اور دے کے مطابق حکومت کی جاتی ہے، عمران خان پہلے دن سےسمجھوتہ کرتے تو حکومت بہت اچھی چلتی، عمران خان احتساب کی بات نہ کریں، این آر او دے دیں، تو سب خوش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج 4 سال کا ریکارڈ توڑ کر اوپر گئی ہے، برآمدات 13 فیصد تک بڑھ گئی ہیں اور پاور لومز انڈسٹری لگ رہی ہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ایک پیسہ بچایا ہے، اخراجات کم کیئے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ اوورسیز کا احساس کیا ہے۔

ان کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکلیں اور کاریں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں، کسان کو فصلوں کا پورا پیسہ ملا، کسانوں نے زیادہ ٹریکٹر خریدے ہیں۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں چینی کی قیمت میں 56 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں 18 فیصد اضافہ ہوا، دنیا میں خوردنی تیل کی قیمت 76 فیصد بڑھی، پاکستان میں 18 فیصد اضافہ ہوا، سوائے چینی کے تمام چیزوں کی قیمیں کم ہوئی ہیں، چینی مافیا پر ہاتھ ڈالا اور 160 روپے فی کلو تک جانے سے روک دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی بجائے پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم بڑھیں، دیگر ممالک میں 178 فیصد مہنگائی ہوئی، پاکستان میں 45 فیصد ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت نکل چکا ہے، ثمرات عوام تک جلد پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

 عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے:پاکستان

?️ 8 ستمبر 2025 عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے:پاکستان کا مطالبہ

مسجد اقصی کی لگاتار تیسرے دن بے حرمتی

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ

عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

امریکہ کا غزہ جنگ بندی پر ویٹو کوئی حیرت کی بات نہیں: اقوام متحدہ 

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ردعمل کے تسلسل میں جہاں امریکہ نے غزہ

بھارتی وزیراعظم مودی نے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کو نگران کن قرار دیا

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے

بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا.

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا

امن کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے: پاکستان

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:وزارت خارجہ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ محمد اسحاق

شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ

?️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے