?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا اور کون ان کا ضامن بنے گا؟ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کا حساب دینا پڑے گا،لیکن نواز شریف کے واپس نے آنے پر اب ضامن بھی لندن بھاگنا چاہتا ہے۔
فیصل آباد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لٹیروں کو پکڑنے کا قوم سے کیا گیا وعدہ پورے کریں گے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ لندن سے کورونا وائرس سے لڑنے آیا ہوں، اب وہیں جانے کیلئے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے چوروں کو پکڑ کر کیس بھیج دیئے، سزائیں دینا عدالتوں کا کام ہے، بہت کم ہوتا ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں عید کریں، اس مرتبہ بھی انہوں نے لندن بھاگنے کی بہت کوشش کی۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے وزیرِ اعظم عمران خان کا عوام سے وعدہ ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، نواز شریف کو سزا مل چکی ہے، باقی جو ٹولہ رہ گیا ہے ان کے کیسز بھی عدالتوں میں ہیں، عدالتوں کا کام ہے سزائیں دینا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مہنگائی کم کرنے کیلئے شوکت ترین کو ٹاسک سونپ دیا ہے، کسانوں کو ان کے فصلوں کی معقول قیمت ملی ہے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ ماضی میں ٹماٹر کے بھاؤ بکنے والی پاور لومز چلنا شروع ہو چکی ہیں، نون لیگ نے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کر رکھے تھے جسے واگزار کروا کر کم آمدنی والے افراد کیلئے گھر وں کے منصوبے شروع کیئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ عوام کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال اور ایس ا وپیز پر عمل درآمد کریں۔
وزیرِ مملکت نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت 50 ہزار اسکالر شپس کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو دی گئیں۔فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت پناہ گاہیں قائم کیں، کوئی بھوکا نہ سوئے، پروگرام شروع کیا۔
مشہور خبریں۔
عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ مریم نواز
?️ 25 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی
جون
UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی
جنوری
ہمیں نہیں معلوم کہ سویڈن اور فن لینڈ کب نیٹو میں شامل ہوں گے: امریکہ
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: امریکہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کی تصدیق
جون
صہیونی اپنے سوٹ کیس ہاتھوں میں لیے مقبوضہ علاقوں سے فرار
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ
فروری
عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘ سات عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
?️ 22 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار عثمان مختار کی ہدایت کردہ فیچر فلم ’گلابو
فروری
بائیڈن نے روس کو اکسایا
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت
جون
صیہونی فوج اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے
مئی
سلطان عمان کے سعودی عرب دورے کے پس پردہ حقائق
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:سلطان عمان سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی
جولائی