?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دئیے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا،دہرا معیار نہیں چل سکتا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
نیب کے مقدمے میں نامزد ملزم آدم امین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد نیب کیس میں ملزم آدم امین چوہدری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دئیے کہ شہباز شریف، اسحاق ڈار، سلیمان شہباز کے نام کس پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نکالے گئے ؟یہ دہرا معیار نہیں چل سکتا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اب سب کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے تو درخواست گزار آدم امین کا نام کیوں ای سی ایل پر برقرار رکھا گیا؟ نیب اور وفاقی حکومت سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال سپریم کورٹ نے اداروں میں حکومتی مداخلت پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا کون کہتا ہے، کبھی کسی سے پوچھا؟ اس کے جواب میں اٹارجی جنرل نے بتایا کہ ہمارے پاس خط آتا ہے متعلقہ شخص سے تفتیش جاری ہے، نام ای سی میں ڈال دیں۔ اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی کا نام ای سی ایل سے نکال رہے ہیں تو کسی کو نوٹس تو دیں، تفتیش ہورہی ہے تو نیب یا اداروں سے پوچھنا چاہیے نام نکال رہے ہیں اعتراض تو نہیں ، نام نکال رہے ہیں اس بارےمیں ہم نہیں پوچھ رہے ہیں ، کیا پی پی سی اور نیب کے قانون میں کوئی فرق ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی پی سی اور نیب کے قانون میں فرق ہے ، نیب کے پاس اختیار ہے کہ ای سی ایل میں نام رکھنے کے لیے توسیع کا خط لکھے ۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن ٹرمپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کو مناظرے کی پیشکش دیے
فروری
اسرائیلی صحافی کا اعتراف: ایران نہ صرف گر کر بکھر گیا، بلکہ مضبوط ہو کر مذاکرات میں بیٹھا
?️ 12 اپریل 2026 سچ خبریں: ایک اسرائیلی صحافی اور میڈیا کارکن نے ایران اور
اپریل
سومالی لینڈ کے عوام کا اسرائیل کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: سومالی لینڈ کے علاقے بوراما کے قبائلیوں نے اسرائیل کو تسلیم
دسمبر
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی
نومبر
حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر سکتی ہے؟ سابق صیہونی وزیر کا اعتراف
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے حزب اللہ کی
جون
سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ختم: امریکی سینیٹر
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے سی این این
اکتوبر
دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف کرا دی گئی
?️ 12 اپریل 2021دبئی(سچ خبریں) دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ
اپریل
ہماری حکومت بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہشمند ہے: وزیر خارجہ
?️ 4 اپریل 2021ملتان(سچ خبریں)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت
اپریل