شہباز شریف لاڈلے نہ ہوئے تو انجام یوسف رضا گیلانی جیسا ہو سکتا ہے، شاہ محمود

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے عدالت کی حکم عدولی کی سزا سنائی گئی تھی اور ان کی وزارت عظمیٰ چلی گئی تھی، شہباز شریف وہی کچھ کررہے ہیں اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو اگر لاڈلے نہ ہوئے تو ان کا انجام بھی وہی ہو سکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مختلف اضلاع میں پی ٹی آئی کے 1500 سے 1800 کارکنان گرفتار کیے جا چکے ہیں اور مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، یہ اپنے آپ کو کس طرح سے جمہوری کہتے ہیں، پی ڈی ایم کی سرکار کے ساتھ جمہوریت لفظ جچتا نہیں ہے، جس طرح سے انہوں نے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے تو اگر یہ جمہوری لبادہ اوڑھ بھی لیں، تو بھی لوگ انہیں جمہوری نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ میری لاہور کے شہریوں سے گزارش ہے کہ لاہور سیاسی شعور رکھتا ہے، لاہوریوں نے اصولی موقف پر کبھی خاموشی اختیار نہیں رکھی، پاکستان کی 75سالہ تاریخ گواہ ہے کہ لاہوریوں نے جب بھی صحیح مقصد کو دل سے محسوس کیا تو تمام تر رکاوٹوں کو عبور کر کے اپنی منزل تک پہنچے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے لاہور کے باہر سے کسی کو بھی نہیں آنے دینا، ٹرانسپورٹرز کو ضلعی انتظامیہ نے دھمکیاں دی ہیں کہ اگر ہم نے آپ کی کوئی ٹرانسپورٹ دیکھی اور آپ کسی مسافر کو لاہور لے کر گئے تو آپ کی گاڑیاں بھی ضبط ہو جائیں گی اور لائسنس بھی منسوخ کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور کے غیور عوام سے اپیل کررہا ہوں کہ آج لاہور کی آزمائش ہے اور مجھے یقین ہے کہ لاہور مایوس نہیں کرے گا اور رکاوٹوں کے باوجود لوگ آئیں گے، میری گزارش ہے کہ آپ نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، نقص امن پیدا نہیں کرنا کیونکہ ہمارے پاس ہائی کورٹ کی اجازت موجود ہے اور پرامن جلسہ کرنا ہمارا بنیادی آئینی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مینار پاکستان وہ جگہ ہے جہاں ہندوستان کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک تاریخی فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلے کی بنیاد پر آپ کو آزادی ملی لیکن آج سوال یہ ہے کہ کیا آپ آزاد ہیں اور اگر نہیں ہیں تو یہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہونے چلا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو اس ذہنی غلامی اور زنجیروں سے آزاد کرانا ہے جو پاکستان کے راستے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، ہم نے پاکستان کے آئین کا دفاع کرنا ہے، پاکستان کی عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے اور تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنی قانونی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آج کا پیغام بہت اہم ہو گا، قابل ذکر ہو گا اور پاکستان کی قوم کو ایک نئی دعوت دے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ ماضی کی طرح لاہور نکلے گا اور رکاوٹیں عبور کرے گا.

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں جلسے کی اجازت ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے قانون شکنی کی جا رہی ہے، لوگوں کو گھروں میں چھاپے مار کر گرفتار کر لیا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں یقین تھا کہ تحریک انصاف کا یہ جلسہ کامیابی سے دوچار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے لڑنا یا الجھنا نہیں ہے، ہمارے پاس نہ ڈنڈے ہیں، نہ لاٹھی ہے نہ پتھر ہیں، کیا ہم اپنے پرامن بچے بچیوں، ماؤں بہنوں کے ساتھ لڑنے جائیں گے، ہم فیملیز کے ساتھ جائیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارا لڑنے کا ارادہ ہی نہیں ہے، شرارت وہ کریں گے لیکن ہم پھر بھی صبر کریں گے۔

الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کے حوالے سے سوال پر تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے عدالت کی حکم عدولی کی تھی، ان کو سزا سنائی گئی تھی اور ان کی وزارت عظمیٰ گئی تھی، شہباز شریف وہی کچھ کررہے ہیں اور اگر وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہیں، راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں تو اگر یہ لاڈلے نہ ہوئے تو ان کا انجام بھی وہی ہو سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزارت خزانہ نے کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے

اسرائیل کی 5 بڑی یونیورسٹیوں کے صدور کا نیتن یاہو کو خط لکھا،غزہ کا محاصرہ ختم کرو

?️ 28 جولائی 2025اسرائیل کی 5 بڑی یونیورسٹیوں کے صدور کا نیتن یاہو کو خط

عراقچی کے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ قرہ باغ میں مذاکرات 

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ، جو صدر جمہوری

بھارتی حکومت کا یوٹیوب کے متعدد چینل بند کرنے کا اعلان

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی حکومت نے ملک کی سکیورٹی کے خلاف سرگرم ہونے اور

اسپیکر نے جمہوریت کے فروغ کیلئے سینئر اراکین پارلیمنٹ کی کونسل تشکیل دے دی

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ‘جماعتوں

پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ

کیا یمن اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ جنگ ہونے والی ہے؟

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر کے پانیوں پر ایک

پاکستان میں توانائی، غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ

?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے