?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف آج سے امریکا کا اہم دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ منگل کو 6 اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے پا گئی ہیں۔
وزیراعظم منگل 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسلامی ممالک کے وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کا رہنماؤں کو مشترکہ ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب وزیراعظم کی نیویارک میں مصروفیات کے شیڈول کے مطابق وزیراعظم جمعہ 26ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ ان سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی آج پیر کو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔
وزیراعظم منگل کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے مہمان سربراہان کے اعزاز میں استقبالیہ میں شرکت کریں گے، جس کے بعد ان کی آسٹریا کے چانسلر کرسٹین اسٹاکر سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم منگل کو ہی قطر کے ولی عہد و وزیراعظم شیخ صباح الخالد، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، سری لنکا کے صدر انورا کمارا سدونائیکے سے ملیں گے۔
وزیراعظم منگل کو چینی وزیراعظم کی سربراہی میں بین الاقوامی ترقیاتی اجلاس اور امریکی صدر کے عالمی رہنماوٴں کے اعزاز میں استقبالیہ میں شرکت کریں گے، ان کی منگل کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے سلامتی کونسل کی بریفنگ میں شرکت کا بھی امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بدھ کو بل گیٹس سے ملاقات کا امکان ہے جبکہ اسی روزیو این سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں ماحولیاتی مسائل پر اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ بدھ کو کورین صدر کی طرف سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مباحثہ میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جمعرات کو نوجوانوں کیلئے عالمی پروگرام کی تیسویں سالگرہ پر تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ 26ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وہ اسی دن سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں چین، اٹلی اور کینیڈا کے وزرائے اعظم، ایرانی صدر، امیر قطر، یورپی یونین اور عالمی بینک کے صدور اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقاتیں بھی ہو سکتی ہیں جو ابھی تک شیڈول نہیں ہوئیں۔


مشہور خبریں۔
سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور
جولائی
7 اکتوبر کی جنگ نے نیتن یاہو، گینٹز اور گیلنٹ کے گھٹنے ٹیک دیئے
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:رای الیوم کے ایک مضمون میں عطوان نے غزہ میں جنگ
نومبر
صیہونی فوج میں افرادی قوت کی شدید کمی
?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف نے سیاسی اور سیکیورٹی حکام
جنوری
ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو تباہ کیا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے
اکتوبر
کیا پاکستان آئندہ ماہ روس سے سستے خام تیل کی درآمد شروع کردے گا؟
?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے موقر انگریزی اخبار نے دعویٰ
دسمبر
پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ شیری رحمان
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے
مئی
تائیوان مت جاؤ!؛ پیلوسی کو ٹرمپ کا مشورہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ
جولائی
عرفان صدیقی سیاست کا وقار، تادیر یاد رکھا جائے گا۔ مریم نواز
?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر عرفان صدیقی
نومبر