شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دیں گے، دیانت داری سے نبھاؤں گا۔ رانا ثناءاللہ

?️

لاہور (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دیں گے اس کو دیانت داری سے نبھاؤں گا، میں پہلے بھی اپنی ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دے رہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کئے پڑتال کا پراسس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے سٹے لینے کے لئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انہوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کر لیا، تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے 10 سے 12 ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، وہ مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے ان کو منع کیا تھا مجھے ووٹ کاسٹ نہ کریں، اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیبنٹ وزیراعظم کی ٹیم ہوتی ہے، میں کیبنٹ کا حصہ ہوں، کیبنٹ کا ہر وزیر اپنی ذمہ داری اچھے انداز سے نبھا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کی جگہ تبدیل کر دی جائے، تمام وزرا اپنی اپنی جگہ پر ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں 17 منزلہ آئی ٹی ٹاور بنے گا

?️ 4 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ

دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، وزیراعظم بخوبی آگاہ ہیں۔ مصدق ملک

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا

سیف القدس کی جنگ فلسطینی عوام کی تاریخ میں ایک اہم موڑ تھی:جہاد اسلامی

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے ایک سینئر

 ترکی میں گرفتاریوں کی نئی لہر

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی میں پولیس نے ایک نئی گرفتاریوں کی لہر شروع

امرہکہ کے پاس یوکرین کے لیے مالی امداد کے ذرائع کیا ہیں ؟

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی

ٹرمپ اور سچ میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا:امریکی کانگریس رکن

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں

چین ، روس اور پاکستان کے نمائندوں کی طالبان حکام سے ملاقات

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:چین ، روس اور پاکستان کے نمائندوں نے طالبان کی عبوری

مادورو کی گرفتاری کا معمہ؛ فوجی آپریشن یا ملی بھگت ؟

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور ملک سے ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے