?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے یو اے ای کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو کبھی چیلنج نہیں ہونے دے گا۔
صدر متحدہ عرب امارات نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
گوگل اور سوشل میڈیا نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کے اوزار کیسے بن گئے
?️ 8 ستمبر 2025گوگل اور سوشل میڈیا نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کے اوزار کیسے
ستمبر
میں اور میری انتظامیہ میمفس میں جرائم میں کمی کی واحد وجہ ہیں: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹینیسی کے
ستمبر
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان
مئی
سیلاب سے فصلیں تباہ : اقوام متحدہ نے پاکستان میں خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے
ستمبر
اردگان کی نیتن یاہو سے نیویارک میں ملاقات
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے نیویارک میں ترک ہاؤس
ستمبر
مغربی کابل میں دھماکہ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے
نومبر
بھارت نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا
?️ 17 اگست 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے
اگست
بانی پی ٹی آئی کا حکومت سے اہم سوال
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران
اگست