?️
لاہور (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بھی اپنی بھی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت مارچ کے دوسرے ہفتے میں دائر کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کو ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، جس کے بعد ن لیگ کے نو منتخب سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وکیل رہنماءاحسن بھون ، امجد پرویز اور محمد نواز کی جانب سے ضمانت کے ڈرافٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف کیہ ضمانت کے لیے جج کی ریفرنس سے متعلق حکم نامے کو ڈرافٹ کاحصہ بنایا جائے گا ، کیوں کہ احتساب عدالت نے فیصلے میں کہہ رکھا ہے کہ ریفرنس پر مزید ایک سال لگ سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ درخواست ضمانت میں میڈیکل گراؤنڈز بھی شامل کی جائیں گی ، اس کے علاوہ درخواست ضمانت میں کیس کے میریٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا ، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی اور انہیں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ، حمزہ شہباز کی ضمانت منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں منظور کی گئی ، عدالت نے ضمانتی مچلکوں کی ادائیگی کے بعد حمزہ شہباز کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا تھا ، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی رہائی عمل میں لائی گئی۔
مشہور خبریں۔
شہید رئیسی کے اعزاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک گھنٹہ قبل ایران
مئی
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات
فروری
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
طوفان الاقصی آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن، جسے آیت اللہ خامنہ ای نے تباہ
اکتوبر
لاپیڈ ایران کے بارے میں بات کرنے جرمنی روانہ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ آج اتوار 11
ستمبر
نائجیر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:نائجر کے ہزاروں لوگ نے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے
اگست
روس نے شام میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں: پیوٹن
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج سال کے نتائج کے
دسمبر
صہیونی فوجی یونٹ 8200 کے کمانڈر کے مستعفی ہونے کی خبریں
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے 8200
ستمبر