?️
اسلام آباد (سچ خبریں)سینیٹر ایوب آفریدی کی جانب سے استعفی دینے کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کے لئے سینیٹر بننے کی راہ ہموار گئی ہے، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گےاس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔ایوب آفریدی کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں ، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔
وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر اوورسیز لگا دیا گیا ہے۔ایوب آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیالیکن مشترکہ اجلاس کےباعث انتظار کاکہا گیا، سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صوابدید ہے جسےچاہیں ذمےداری دیں، وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دیں گے تو اعتراض نہیں، اوزیراعظم نےموقع دیا قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔


مشہور خبریں۔
ایک ہفتے میں 181 استقامتی کارروائیاں/ ایک صہیونی ہلاک اور 3 زخمی
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ڈیٹا سینٹر ماتی نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید کی
مارچ
کیا ایلان مسک منشیات استعمال کرتے ہیں؟ خود ان کا کیا کہنا ہے؟
?️ 2 جون 2025 سچ خبریں:ایلان مسک نے نیویارک ٹائمز کی اُس رپورٹ کو جھوٹ
جون
یوکرین کے دارالحکومت میں فائرنگ اور یرغمال بنانے کی تفصیلات
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کیف کے ایک حصے میں
اپریل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیاتی معاہدے کی منظوری وفاقی کابینہ کو ارسال
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات
اپریل
اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا:شیخ رشید
?️ 7 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عدم اعتماد سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان
مارچ
برطانوی ڈاکٹر کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اگست میں چار دن کے لیے ہڑتال
جولائی
ڈینگی وائرس پر بھی جلد قابو پالیں گے: ڈاکٹر یاسمین راشد
?️ 29 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی
ستمبر