خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی، این پی کے شوکت امیرزادہ، پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امید وار ظاہر شاہ نے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
این پی کے شوکت امیرزادہ، پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امید وار ظاہر شاہ نے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی جس کے لیے مشیرخزانہ شوکت ترین سمیت 4 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔
الیکشن کمیشن پشاور کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین ، این پی کے شوکت امیرزادہ، پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امید وار ظاہر شاہ نے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 3 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 دسمبر کو مکمل کی جائے گی جب کہ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 دسمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا ، جب کہ 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، امیدوار اپنے کاغذات 13 دسمبر تک واپس لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے کے پی سے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا۔
مشہور خبریں۔
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
مارچ
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مارچ
امریکہ نے موساد سے ایران کے خلاف اچانک کارروائی کرنے کو منع کیا
دسمبر
پیوٹن نیویارک کیوں نہیں جائیں گے؟
ستمبر
مقبوضہ جموں کشمیر : مودی حکومت کی لوگوں کو حریت تنظیموں وابستگی پر سنگین نتائج کی دھمکی
جنوری
ایران کے خلاف صیہونی پالیسی میں نمایاں تبدیلی
اپریل
نائیجر کی عوام فوج کے ساتھ ہے یا خلاف؟
اگست