شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید

?️

شمالی وزیرستان : (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں فوجی قافلے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

شہید فوجیوں کی شناخت مانسہرہ کے رہائشی 22 سالہ لانس نائیک شاہ زیب، غذر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ لانس نائیک سجاد، کوہاٹ کے رہائشی 25 سالہ سپاہی عمیر اور نارووال کے رہائشی 30 سالہ سپاہی خرم کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ‘پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی’۔

حالیہ مہینوں میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔

گزشتہ ماہ 4 جولائی کو اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اس حملے کے حوالے سے حکام نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا قافلہ میرالی سے ضلعی ہیڈ کوارٹر میرانشاہ جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے ایک گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس سے قبل 30 مئی کو موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے رزمک کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ایک اور قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں 2 فوجی اور 2 بچے زخمی ہوئے۔

مشہور خبریں۔

ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ

نہر سے بحر تک آزاد ہوگا فلسطین: اسپین کی نائب وزیر اعظم

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اسپین کی نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور

مصر میں فلسطینیوں کے حامی طلبہ کا قیام

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلبہ نے بعض

خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی

?️ 21 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر

عسقلان میں اسرائیلی خود کشی؛ ایک صیہونی مارا گیا

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینیوں اور صیہونی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

سعودی عرب امریکی اور صہیونی منصوبوں کی خدمت کر رہا ہے: انصار اللہ

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے

غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے

اردگان کلیچداراوغلو کی واپسی کے خواہش مند کیوں ہیں؟

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کی سیاسی و میڈیا فضاء میں ان دنوں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے