شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹننٹ کرنل اور 5 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک

?️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے سپن وام میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت اور لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف لانس اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوراج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید سمیت چھ جوانوں کی نماز جنازہ پشاورگریژن میں ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ، سینیئر حاضر سروس فوجی اور سول حکام، جوانوں اور شہدا کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم وحوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

Renegotiations for jet fighter project aim to ease burden on state budget

?️ 10 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان

?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} سیول ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان کر دیا گیا

حلیم عادل نے اسمبلی پہنچتے ہی صوبائی حکومت پر شدید تقید کی

?️ 25 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے

طالبان کی افغان حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش

?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے طالبان کے 7000 طالبان ممبروں کو

امریکہ کو تیار رہنا چاہیے، دنیا میں تشویشناک حالات ہیں: پینٹاگون

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ

صہیونی حکومت کے شام پر 5 گھنٹوں میں 60 حملے

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت نے گزشتہ رات دمشق کے مضافات میں 60 سے

امریکی منصوبہ؛ غزہ کی انتظامیہ اور فلسطینی خودمختاری پر پابندیاں

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل کے قرارداد 2803 کے ذریعے پیش کیا گیا امریکہ

چیئرمین پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے

?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے