شمالی وزیرستان میں جھڑپ میں 4 جوان شہید، 13 دہشت گرد ہلاک

?️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، آدھی رات کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے والے کم از کم 13 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ڈان اخبار میں ذرائع کے حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے اسپالگا، گوش، ٹپی، باروانا، پیپانا لوئر اور پپانا ٹاپ کی 6 سیکیورٹی چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات فوجیوں نے اس حملے کا موثر جواب دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ متعدد مبینہ طور پر زخمی ہوگئے، باقی دہشت گرد اندھیرے کی آڑ میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوگئے،شہید اور زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو میرانشاہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو بنوں کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران اضافی دستے علاقے میں پہنچ گئے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

افغانستان کی سرحد سے متصل شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی ایک خودکش بمبار نے عیدک کے علاقے میں دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار ان کے قافلے سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں دو فوجی شہید ہو گئے تھے۔

اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اس سے قبل 24 فروری کو شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

صبح سویرے سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، سیکیورٹی حکام نے ان حملوں میں غیر ملکی مداخلت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ ماہ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مارا گیا، سیکیورٹی فورسز نے ضلع میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

28 فروری کو آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ غلام خان کالے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

فروری میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 156 دہشت گرد مارے گئے اور 66 کو گرفتار کیا گیا، یہ تعداد دسمبر 2023 میں مارے گئے 139 دہشت گردوں کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

گرفتار شدگان میں سے زیادہ تر، 50 گرفتاریاں سابقہ فاٹا کے علاقے سے کی گئیں جبکہ 16 کا تعلق پنجاب سے تھا۔

مشہور خبریں۔

1600 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب پھنسے ہوئے ہیں: سی این این

?️ 7 مئی 2026سچ خبریں:سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ تقریباً 1600 جہاز

نصف سے زیادہ اسرائیلی غزہ جنگ میں حکومت کو ہار کا ذمہ دار سمجھتے ہیں

?️ 30 جنوری 2026نصف سے زیادہ اسرائیلی غزہ جنگ میں حکومت کو ہار کا ذمہ

حماس اور جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے قابض صیہونیوں کو

بلوچستان: زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج پہنچ گئی

?️ 7 اکتوبر 2021ہرنائی ( سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں

رفح میں حماس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی صہیونی کوشش ناکام

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی قبضہ کار ریجیم کے فوجی ریڈیو نے اطلاع دی

کچھ لوگ ساحل سمندر پر رہتے ہیں، لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے، عطا تارڑ

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے

امریکہ اور فرانس ایک بار پھر آمنے سامنے؛وجہ؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی موجودہ صورتحال اور اس ملک میں فوجی بغاوت

عراق کے پاس اتنا تیل ہے کہ اسے استعمال کرنا نہیں آتا: ٹرمپ

?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل مصر میں منعقدہ شرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے