شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

?️

وزیرستان (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں اہم  کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں میں لعل مرجان عرف یاسر اور زر قیوم عرف زڑگے شامل ہیں فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک کردیئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سپین وام بوبلی میں دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیم پرفائرنگ کی، ہلاک دہشت گردوں میں لعل مرجان عرف یاسر اور زر قیوم عرف زڑگے شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرعلیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔گذشتہ روز سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اورحساس اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میرعلی کے گاؤں بوب علی سپین وام کے حدود میں کی تھی ، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے ایس ایم جی، ہینڈگرنیڈ، میگزین اورکارتوس برآمد ہوئے تاہم دیگر دہشت گرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ،بم دھماکوں،فورسزپرحملوں میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے لوکل کمانڈر سے ہے۔

مشہور خبریں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب

?️ 11 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال

ماسکو کا شام میں روسی اڈوں کی حیثیت پر معاہدے کا خیرمقدم

?️ 12 اگست 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام

ہم اندر سے تباہ ہو رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے مقبوضہ سرزمین پر مزاحمتی گروپوں کے

ایران کے خلاف جنگ میں اٹلی کی شمولیت کے انکشاف پر سیاسی ہنگامہ، حکومت پر پارلیمان کو گمراہ کرنے کا الزام

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ میں اٹلی کی ممکنہ شمولیت سے متعلق

عمران خان پارلیمان سے باہر نہ آتے تو نیب ترامیم پر بحث ہوتی، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت میں

مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں خطرے کے الارم بج اٹھے

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی داخلی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ

27 ویں ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

پولیٹیکو: ٹرمپ نے ایپسٹین کیس کو وکی لیکس 2.0 میں بدل دیا ہے

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے امریکی محکمہ انصاف کے ایپسٹین کیس سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے